RegionalPosted at: Sep 7 2025 2:39PM پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی صحت میں بہتری، جلد اسپتال سے چھٹی کا امکان
موہالی، 7 ستمبر (یو این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان اب صحت یاب ہو رہے ہیں انہیں صحت کی خرابی کے باعث موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اسپتال انتظامیہ نے ان کی صحتیابی کی جانکاری دی ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں آئندہ چند دنوں میں چھٹی دی جا سکتی ہے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اروند کیجریوال اور منیش سسودیہ سمیت کئی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ مان سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی۔
بھگونت مان پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے معائنے کے دوران بیمار ہوگئے تھے۔
یو این آئی- م ک