SportsPosted at: Jun 19 2025 7:22PM ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ کے لوگو کی رونمائی
چنئی، 19 جون (یو این آئی) ہاکی انڈیا اور تمل ناڈو حکومت نے جمعرات کو ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ 2025 کے آفیشل لوگو کی نقاب کشائی کی۔
آج یہاں منعقدہ تقریب میں ہاکی انڈیا نے ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ تمل ناڈو 2025 کی میزبانی کے لیے تمل ناڈو حکومت کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے اور آج ٹورنمنٹ کے لوگو کی باضابطہ نقاب کشائی بھی کی۔
28 نومبر سے 10 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والے دو ہفتے کے ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی چنئی اور مدورائی شہروں میں کی جائے گی۔