Monday, Mar 17 2025 | Time 15:03 Hrs(IST)
National

بی جے پی نفرت پھیلانے میں مصروف ہے: آپ

بی جے پی نفرت پھیلانے میں مصروف ہے: آپ

نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہر تہوار سے پہلے بی جے پی اس کام میں لگ جاتی ہے کہ کیسے ملک میں لوگوں کے درمیان نفرت پھیلائی جائے۔
آپ کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی نے ملک کوبرباد کر دیا ہے۔ لوگ کوئی بھی تہوار سکون سے نہیں منا سکتے۔ ہر تہوار کے آنے سے ایک ہفتہ پہلے ہی میڈیا اور انتظامیہ نفرت پھیلانے کے کام میں لگ جاتی ہیں۔ لوگ اپنا تہوار منائیں گے یا پھر ان کی روز کی تماشا بازی پر دماغ لگائیں گے۔ بی جے پی ہر تہوار سے پہلے پورے ملک میں ماحول خراب کرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ بہت بڑا گناہ اور جرم ہے۔ بی جے پی کے لوگ دن رات نفرتی ایجنڈے میں لگے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیلائمٹیشن کے مسئلے پر عام آدمی پارٹی جنوبی ریاستوں کے ساتھ ہے۔ کسی بھی ریاست کے ساتھ امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔ ابھی کی حالات میں مرکزی حکومت پنجاب کا بھی فیصد کم کر رہی ہے۔ پنجاب ایک مکمل ریاست ہے اور وہاں عام آدمی پارٹی کی سرکارہے۔ پنجاب کا پارلیمنٹ میں نمائندگی کا اعداد و شمار بھی کم کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کو لگ رہا ہے کہ جن ریاستوں میں اس کا اثر ہے، وہاں سیٹیں بڑھا لیں گے۔ اس کے بعد جب تک "وشوگرو" زندہ ہیں، تب تک ملک کے وزیر اعظم بنے رہیں گے۔ لیکن ہم لوگ "وشوگرو" کی پارٹی کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
بی جے پی اور اس کی تنظیم آر ایس ایس نے تحریک آزادی میں کیا کیا، اسے بھی اسکولوں میں پڑھایا جانا چاہیے۔ آر ایس ایس کی تاریخ کو ملک کے ہر بچے کو پڑھانا چاہیے۔ آر ایس ایس نے ہندوستان کے ترنگے کی مخالف کی تھی۔ آر ایس ایس نے 52 سال تک اپنے ناگپور ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم نہیں لہرایا۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
راجیہ سبھا میں دھنکڑکی لمبی عمر کی  آرزو کی گئی

راجیہ سبھا میں دھنکڑکی لمبی عمر کی آرزو کی گئی

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) راجیہ سبھا میں چیئرمین جگدیپ دھنکڑ کی صحت مند، خوش اور لمبی زندگی کے لیے آج خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
اسپتالوں میں غیر ضروری سرجریوں کا مسئلہ ایوان بالا میں اٹھایا گیا

اسپتالوں میں غیر ضروری سرجریوں کا مسئلہ ایوان بالا میں اٹھایا گیا

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) پرائیویٹ اسپتالوں میں غیر ضروری ٹسٹوں اور غیر ضروری سرجریوں کا معاملہ پیر کو ایوان بالا-راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا اور اس پر قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
جسٹس جوائے مالیہ باگچی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا

جسٹس جوائے مالیہ باگچی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) جسٹس جوائےمالیہ باگچی نے پیر کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔

...مزید دیکھیں
فروری میں تھوک مہنگائی 0.06 فیصد بڑھ کر 2.38 فیصد ہوگئی

فروری میں تھوک مہنگائی 0.06 فیصد بڑھ کر 2.38 فیصد ہوگئی

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) کھانے پینے کی اشیاء، دیگر تیار شدہ اشیاء، غیر خوراکی اشیاء اور کپڑوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اس سال فروری میں ملک کا تھوک قیمت انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی افراط زر جنوری کے پچھلے مہینے کے 2.31 فیصد کے مقابلے میں 0.06 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 2.38 فیصد تک پہنچ گیا۔

...مزید دیکھیں
کپواڑہ میں جاری انکائونٹر کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک

کپواڑہ میں جاری انکائونٹر کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک

سری نگر، 17 مارچ (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرمہورہ زچلڈارہ جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جاری انکائونٹر میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 15 افراد شہید ہو گئے

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 15 افراد شہید ہو گئے

غزہ/یروشلم، 17 مارچ (یو این آئی) غزہ پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 15 فلسطینی مارے گئے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

امپھال، 17 مارچ (یو این آئی) منی پور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ واقعات میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین موقع ہے: نودیپ سنگھ

17 Mar 2025 | 3:02 PM

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) جیولین پھینکنے والے نودیپ سنگھ، جنہوں نے 2024 کے پیرالمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا، کا ماننا ہے کہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز پیرا ایتھلیٹس کی مسلسل ترقی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور یہ ملک میں ان کھیلوں کو فروغ دینے میں حکومت کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

ششی کپور نے رومانوی ہیرو کے طورپر شناخت بنائی

17 Mar 2025 | 12:12 PM

(18 مارچ یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی،17 مارچ (یواین آئی)مشہور اداکار ششی کپور کا نام ایک ایسے اداکار کے طورپر لیا جائے گا جنہوں نے اپنی رومانوی اداکاری سے تقریباً تین دہائیوں تک شائقین کی بھرپور تفریح کی۔