NationalPosted at: Mar 13 2025 11:58PM بی جے پی نفرت پھیلانے میں مصروف ہے: آپ

نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہر تہوار سے پہلے بی جے پی اس کام میں لگ جاتی ہے کہ کیسے ملک میں لوگوں کے درمیان نفرت پھیلائی جائے۔
آپ کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی نے ملک کوبرباد کر دیا ہے۔ لوگ کوئی بھی تہوار سکون سے نہیں منا سکتے۔ ہر تہوار کے آنے سے ایک ہفتہ پہلے ہی میڈیا اور انتظامیہ نفرت پھیلانے کے کام میں لگ جاتی ہیں۔ لوگ اپنا تہوار منائیں گے یا پھر ان کی روز کی تماشا بازی پر دماغ لگائیں گے۔ بی جے پی ہر تہوار سے پہلے پورے ملک میں ماحول خراب کرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ بہت بڑا گناہ اور جرم ہے۔ بی جے پی کے لوگ دن رات نفرتی ایجنڈے میں لگے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیلائمٹیشن کے مسئلے پر عام آدمی پارٹی جنوبی ریاستوں کے ساتھ ہے۔ کسی بھی ریاست کے ساتھ امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔ ابھی کی حالات میں مرکزی حکومت پنجاب کا بھی فیصد کم کر رہی ہے۔ پنجاب ایک مکمل ریاست ہے اور وہاں عام آدمی پارٹی کی سرکارہے۔ پنجاب کا پارلیمنٹ میں نمائندگی کا اعداد و شمار بھی کم کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کو لگ رہا ہے کہ جن ریاستوں میں اس کا اثر ہے، وہاں سیٹیں بڑھا لیں گے۔ اس کے بعد جب تک "وشوگرو" زندہ ہیں، تب تک ملک کے وزیر اعظم بنے رہیں گے۔ لیکن ہم لوگ "وشوگرو" کی پارٹی کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
بی جے پی اور اس کی تنظیم آر ایس ایس نے تحریک آزادی میں کیا کیا، اسے بھی اسکولوں میں پڑھایا جانا چاہیے۔ آر ایس ایس کی تاریخ کو ملک کے ہر بچے کو پڑھانا چاہیے۔ آر ایس ایس نے ہندوستان کے ترنگے کی مخالف کی تھی۔ آر ایس ایس نے 52 سال تک اپنے ناگپور ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم نہیں لہرایا۔
یواین آئی۔ م س