
نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) سلوواکیہ نے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز "دی آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس" سے نوازا ہے سلوواکیہ کے تین روزہ دورے پر گئے مسٹر مودی کو صدر پیٹر پیلیگرینی نے پیر کی رات ایک خصوصی تقریب میں سلوواکیہ کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز "دی آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس" سے نوازا وزیر اعظم نے اس خصوصی اعزاز کے لیے صدر، سلوواکیہ کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 16 جون (یواین آئی) حکومت نے نیشنل ایلیجیبلیٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ- یو جی) کے دوبارہ امتحان کے پیشِ نظر فوری پیغام رسانی کی ایپ ٹیلیگرام پر 22 جون تک عارضی پابندی عائد کر دی ہے یہ اقدام نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی سفارش پر وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (میٹی) نے اٹھایا ہے حکومت کے اس فیصلے کے بعد کوئی بھی صارف 22 جون تک اس ایپ کا استعمال نہیں کر سکے گا۔
...مزید دیکھیں 
(یو این آئی اسپیشل)ابھجیت مکھوپادھیائے
نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کی جون 2026 کی میجک ڈیٹا بیس رپورٹ ایک ایسی حقیقت کو اجاگر کرتی ہے جس پر اکثر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی، صنعتی سبسڈیز اب عالمی مسابقت کا ایک مستقل اور ساختیاتی حصہ بن چکی ہیں، کوئی استثنا نہیں جب یہ سبسڈیز بڑی، مسلسل اور مخصوص شعبوں کو ہدف بنا کر دی جائیں تو یہ منڈیوں میں نمایاں بگاڑ پیدا کر سکتی ہیں، رپورٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2005 سے 2024 کے دوران ہندوستانی کمپنیوں کو اپنی چینی ہم منصب کمپنیوں کے مقابلے میں حکومت کی جانب سے کہیں کم مالی معاونت حاصل ہوئی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 16 جون (یواین آئی) وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے ان میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستان گہرے سمندر میں گجرات کو عمان اور دیگر خلیجی ممالک سے جوڑنے والی ایک توانائی پائپ لائن تعمیر کر رہا ہے وزارت نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے ان میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ ہند سرگرمی کے ساتھ ایک گہرے سمندر کی توانائی پائپ لائن تعمیر کر رہی ہے، جسے ’’مغربی ایشیا-ہندوستان ڈیپ واٹر پائپ لائن‘‘ (ایم ای آئی ڈی پی) کا نام دیا جا رہا ہے۔
...مزید دیکھیں 
اسلام آباد،16 جون (یو این آئی) جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
...مزید دیکھیں 
ممبئی ،16جون (یواین آئی) انجمن اسلام ایلومنائی ایسوسی ایشن نے برامپٹن، کینیڈا میں "کینیڈا الومنائی میٹ 2026" کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں کینیڈا کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سابق طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، انجمن اسلام شعبہ اطلاعات کے مطابق اس پروقار تقریب کا مقصد سابق طلبہ کو ایک دوسرے سے جوڑنا، باہمی روابط کو مضبوط بنانا، رہنمائی اور تعاون کے نئے امکانات پیدا کرنا اور انجمن اسلام کی مشترکہ تعلیمی و سماجی وراثت کا جشن منانا تھا۔
...مزید دیکھیں 
لکھنؤ، 16 جون (یو این آئی) تنظیم برائے جوہری تخفیفِ اسلحہ، عالمی امن اور ماحولیات کے صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے تاریخی معاہدے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
...مزید دیکھیں 
پٹنہ، 16 جون (یواین آئی)راشٹریہ جنتا دل کے صوبائی ترجمان اعجاز احمد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں خواتین پر بڑھتے ہوئے مظالم، بے روزگاری، کمر توڑ مہنگائی، منظم بدعنوانی، لوٹ مار، بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال اور غریبوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پارٹی کارکنان کل یعنی 17 جون 2026 کو پٹنہ سمیت بہار کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز پر ایک بڑے احتجاجی دھرنے کا اہتمام کریں گے ترجمان کے مطابق یہ دھرنا پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر منظم کیا جا رہا ہے۔
...مزید دیکھیں 
تہران، 16 جون (یو این آئی) ایرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکہ نے ناکہ بندی ہٹا دی ہے اور آبنائے ہرمز کھل گئی، جس کے سبب 5 ایرانی تیل بردار جہاز وہاں سے گزر گئے امریکہ ایران معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز پر جاری تناؤ میں کمی آ گئی ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے بعد 3 ایرانی آئل ٹینکرز اور 2 مال بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔
...مزید دیکھیں 
واشنگٹن،16 جون (یو این آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ مفاہمتی یادداشت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ دھونس جما کر یا بمباری کے ذریعے مسائل حل نہیں کر سکتا امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں باراک اوباما کا کہنا تھا کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ ایران کے ساتھ کیا جانے والا کوئی بھی نیا معاہدہ، اصل جوہری معاہدے (جے سی پی او اے) سے نمایاں طور پر بہتر ہو۔
...مزید دیکھیں