NationalPosted at: Apr 29 2025 3:50PM پاکستان کو قرض دینے کی آئی ایف ایم کی تجویز کی ہندوستان کو مخالفت کرنی چاہئے: کانگریس
نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اپنی لچک اور استحکام کی سہولت کی پالیسی کے تحت پاکستان کو بھاری قرض دینے کے لیے اگلے ماہ ایک میٹنگ کر رہا ہے، جس کی ہندوستان کو سختی سے مخالفت کرنی چاہیے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا "بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی کو اس کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا، جس میں لچک اور استحکام کی سہولت کے تحت 130 ملین ڈالر کے نئے قرض کی پاکستان کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔"
انہوں نے کہا ’’کانگریس توقع کرتی ہے کہ ہندوستان آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی اس امداد کی سختی سے مخالفت کرے گا۔‘‘
یو این آئی ۔ ع خ