NationalPosted at: Sep 3 2025 8:41PM آئی ایم سی آرکا ملک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل اور چیلنج کے بارے میں غور و خوض

نئی دیلی، 3 ستمبر (یو این آئی) انڈین مسلمز فار سول رائٹس(آئی ایم سی آر)کے دفتر میں سابق رکن راجیہ سبھا اور چیرمین آئی ایم سی آر کی صدارت میں ملک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل اور چیلنج کے بارے ایک مختصر سی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں جسٹس اقبال احمد انصاری سابق چیف جسٹس، پٹنہ ہائی کورٹ، میم افضل، ترجمان اے آئی سی سی اور سابق سفیر، میجر جنرل جاوید اقبال (ریٹائرڈ) نائب صدر آئی ایم سی آر،سید مسعود حسین، جنرل سیکرٹری، آئی ایم سی آر اور سابق چیئرمین، نیشنل واٹر کمیشن حکومت،انظر الباری نیشنل کوآرڈینیٹر آئی ایم سی آر، ریزیڈنٹ ایڈیٹر دی فریڈم پریس اور ڈائریکٹر، انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم،محمد الیاس سیفی آئی ایم سی آر اور آل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کے معاون خزانچی۔ املاک احمد انچارج اوورسیز ڈیپارٹمنٹ آف آئی ایم سی آر اور سابق نیوی آفیسر،معصوم مرادآبادی ایڈیٹر خبر جدید، عابد انور
سینئر صحافی یو این آئی اردو سروس،خورشید ربانی ایڈیٹر منصف ٹی وی،محمد مستقیم ایڈیٹر سیاسی تقدیر،انجم جعفری
ایڈیٹر، قومی بھارت،شمس الہدیٰ ایڈیٹر، میزائل ایکسپریس،ڈاکٹر خالد رضا ایڈیٹر، بھارت ایکسپریس اردو، اظہار الحسن بیورو انچارج، سہارا نیوز نیٹ ورک اردو،عامر فیصل ایڈیٹر، آبزرور پوسٹ،شمس تبریز قاسمی ایڈیٹر، ملت ٹائمز،شکیل احمد ایڈیٹر، نیوز ایم ایکس ٹی وی وغیرہ شامل تھے۔
اس تقریب میں مسلمانوں کے گوناگوں مسائل، ان کے حل کے لئے تدبیر،مسلمانوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک، ملک میں دلتوں، کمزور طبقوں کے ساتھ کئے جانے والے ناروا سلوک اور بہار میں بڑی تعداد میں ووٹ کاٹے جانے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی کے ساتھ میٹنگ میں پنجاب میں آنے والے سیلاب پرافسوس اورمالی و جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
میٹنگ میں بلاتفریق ذات و مذہب کام کرنے پر زور دیا گیا اور کہا گیا گزشتہ دنوں سکھ گرو جیسی کانفرنس مزید کرنے کی ضرورت ہے۔ میٹنگ میں ملک میں بھائی چارہ اور خیرسگالانہ ماحول پیدا کرنےکے لئے کام پر بھی زور دیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔