Monday, Sep 14 2026 | Time 05:53 Hrs(IST)
National

سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو ملک کے ممتاز دانشوروں نے نشان امتیاز اور شال اوڑھا کر پیش خراج تحسین کیا

سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو ملک کے ممتاز دانشوروں نے نشان امتیاز اور شال اوڑھا کر پیش  خراج تحسین کیا

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں ادارے کے فاؤنڈر ٹرسٹی، سابق مرکزی وزیر اورآل انڈیا کانگریس کمیٹی کی انٹرنیشنل افیئرز کمیٹی کے چیئرمین اور معروف وکیل سلمان خورشید کو استقبالیہ دیا گیا اور ان کے اعزاز میں ایک نشست کا انعقادکیا گیا جاری ریلیز کے مطابق یہ اعزاز انہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی بین الاقوامی اُمور کمیٹی کے صدر بنائے جانے اور حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں "راجیو گاندھی فاؤنڈیشن ایوارڈ" سے نوازے جانے پر آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کی جانب سے دیا گیا۔
تقریب میں ملک کی متعدد ممتاز شخصیات اور اہم دانشوران شریک ہوئے، جن میں پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جناب جسٹس اقبال احمد انصاری، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری و مشیر جناب گردیپ سنگھ سپّل، آئی ایم سی آر کے قومی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب، فار ایج گروپ کے چیئرمین، ایڈوایزری بورڈ نوید خان، انڈین آرمی کےسابق جنرل،ائ ایم سی آر کے نائب صدر،جاوید اقبال خان، آل انڈیا پیس مشن کے صدر دَیا سنگھ، سابق رکنِ پارلیمنٹ کنور دانش علی، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فُضیل احمد ایوبی، غازی آباد انکم ٹیکس کمشنر عتیق احمد، جماعت اسلامی ہند کے نیشنل سکریٹری لئیق احمد خان، قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر اعظم بیگ اور سید مسعود حسین، آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کے نیشنل کوآرڈینیٹر اور فریڈم پریس ڈیلی انگلش اخبار کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر انظرالباری، آئی۔ ایم۔ سی۔ آر اوورسیز ڈپارٹمنٹ کے انچارج املاک احمد خان، تنظیم کے نائب ٹریزرار محمد الیاس سیفی، پروفیسر سلیم قدوائی، ارجن ایوارڈی اور انڈین شوٹنگ ٹیم کے قومی کوچ انور سلطان، الافروز کيٹررز کے ملک نوشاد احمد، سماجی کارکن سلیم قریشی سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔
اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما کو کانگریس پارٹی میں مناسب نمائندگی دینے کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی۔ مزید برآں، سکھ-مسلم اتحاد کو فروغ دینے کے لیے جلد ہی "حقِ امن کانفرنس" کے انعقاد کا فیصلہ لیا گیا، جو اگلے ماہ لکھنؤ میں منعقد ہوگی۔
اپنے خطاب میں سلمان خورشید نے کہا: "ہمیں صبرو استقلال کے ساتھ اپنی مشن پر کام جاری رکھنا چاہیئے۔ حکومتیں اور تنظیمیں اپنے فیصلے خود کرتی ہیں کہ کس شخص کو کس منصب پر رکھنا ہے۔ ہمیں اس عمل پر اطمینان رکھنا چاہیے اور کانگریس پارٹی کے ساتھ مل کر آئینِ ہند کے تحفظ و استحکام کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔”
تنظیم کے صدراورسابق ممبر آف پارلیمنٹ راجیہ سبھا محمد ادیب نے فاؤنڈر ٹرسٹی سلمان خورشید کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اور کپل سبل کے اعزاز میں انے والے دنوں میں ایک بڑی تقریب کے انعقاد کا اعلان بھی کیا اور خاص طور سے لال قلعے کے قریب ہوئے دہلی دھماکے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ،ھلاک شدگان کی تعزیت کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہوئے متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس پورے واقعے کے لیے سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا اور اس کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی مانگ کی اور کہا جو بھی اس کا ذمہ دار پایا جائے اس کے خلاف سخت ترین کاروائ کی جاے.
ممتاز کانگریسی رہنما جناب گردیپ سنگھ سپل نے بھی دہلی دھماکہ مین ھلاک ھونے لوگوں کی سخت ترین مذمت کی اور اس موقع پر کانگرس پارٹی میں سلمان خورشید جیسے قداور شخصیتوں کو ان کے مراتب کے مناسب سے نمائندگی دینے کی وکالت کرتے ہوئے ائی ایم سی ار کی جانب سے ملک بھر میں قانون کی بالادستی اور ائین کے تحفظ کے لیے کی جارہی کوششوں کو سراہا اوراس طرح کی کوششوں کے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس پُروقار تقریب نے نہ صرف سیاسی و سماجی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا بلکہ قومی اتحاد، اخوت اور باہمی احترام کے پیغام کو مزید تقویت بخشی۔
اس موقع پر گردیپ سنگھ سپّل، جسٹس اقبال انصاری، محمد ادیب، کنور دانش علی، نوید خان، جنرل جاوید اقبال خان، فُضیل ایوبی، ڈاکٹر اعظم بیگ اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں

وزیراعظم مودی کا برکس پیغام: تنازع کے بجائے تعاون، جغرافیائی سیاسی رقابت کے بجائے انسانیت

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو برکس سے اپیل کی کہ وہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، معاشی غیر یقینی اور اسٹریٹجک رقابتوں سے دوچار دنیا کا مقابلہ زیادہ تعاون، جامع ترقی اور انسانیت کے لیے نئے عزم کے ساتھ کرے۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم مودی کی برکس سفارت کاری: مصر، قازقستان، فلپائن اور انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات پر توجہ

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو یہاں 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارت کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے مصر، قازقستان، فلپائن اور انڈونیشیا کے رہنماؤں کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

...مزید دیکھیں

برکس کی باہمی تجارت 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی، مزید اقتصادی انضمام کی ضرورت: پوتن

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اتوار کو کہا کہ برکس کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تجارت 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس نے خلیجی کشیدگی کم کرنے کا راستہ کھولا، مگر ثالثی سے گریز

جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسی دوران اتوار کو آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز کو کسی شے سے نشانہ بنائے جانے کی تشویشناک خبر سامنے آئی۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور ویتنام نے بحری اور دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

نئی دہلی، 13 ستمبر (یواین آئی) ہندوستان اور ویتنام نے بحری اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی اور یوگنڈا کی نائب صدر الُوپو نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا

نئی دہلی، 13 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو یہاں 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر یوگنڈا کی نائب صدر جیسیکا روز ایپیلی الُوپو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان 15 ستمبر سے جنوبی ایشیا کے پہلے عالمی سرکلر اکانومی فورم کی میزبانی کرے گا

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان 15 سے 18 ستمبر تک گاندھی نگر میں عالمی سرکلر اکانومی فورم (ڈبلیو سی ای ایف) 2026 کی میزبانی کرے گا، جس میں 65 سے زائد ممالک کے 2,000 سے زیادہ مندوبین شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں

شفالی اور اسمرتی کی نصف سنچریاں، ہندوستان آٹھویں بار بنا چیمپئن

13 Sep 2026 | 11:47 PM

دبئی، 13 ستمبر (یو این آئی) اوپنر بلے بازوں شفالی ورما (68) اور اسمرتی مندھانا (59) کی شاندار نصف سنچریوں، ان کے درمیان 129 رن کی افتتاحی شراکت داری اور شری چرنی (20 رن پر 4 وکٹ) کی جارح گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو اتوار کو 72 رن سے شکست دے کر آٹھویں بار خاتون ایشیا کپ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔.

بی جے پی نے ہماچل حکومت کی لاٹری اسکیم کی مخالفت کی، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

13 Sep 2026 | 9:57 PM

شملہ، 13 ستمبر (یو این آئی) ہماچل پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چیف ترجمان اور رکن اسمبلی راکیش جموال نے اتوار کو ریاستی حکومت کی جانب سے لاٹری دوبارہ شروع کرنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر جموال نے کہا کہ ٹینڈر جمع کرانے کی ابتدائی آخری تاریخ 14 ستمبر مقرر کی گئی تھی، جسے اب کم مسابقت کی وجہ سے بڑھا کر 28 ستمبر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آخری تاریخ بڑھانے سے مجوزہ لاٹری نظام سے متعلق خدشات دور ہوں گے اور حکومت سے یہ فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی۔ مسٹر جموال کے مطابق حکومت لاٹری کو اضافی آمدنی کے ذریعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے، جس کا.