Saturday, Jul 11 2026 | Time 22:25 Hrs(IST)
National

انڈیا اتحاد نے حکومت سے معاشی صورتحال پر آل پارٹی میٹنگ بلانے اور پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

انڈیا اتحاد نے حکومت سے معاشی صورتحال پر آل پارٹی میٹنگ بلانے اور پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 08 جون (یو این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد نے میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ کے پیپر لیک ہونے اور سی بی ایس ای میں بے ضابطگیوں کے معاملے میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال پر غور کرنے کے لیے حکومت کو کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے انڈیا اتحاد کی پیر کو یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میٹنگ میں پانچ نکات پر اتفاق رائے ہوا ہے، جس میں انڈیا اتحاد کے لیڈروں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ہر دو ماہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد شامل ہے۔ اس فیصلے کے تحت اتحاد کا اگلی میٹنگ 8 اگست کو حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ 'ووٹ کی چوری' اور انتخابات میں ہیرا پھیری کے حوالے سے ملک کے چیف جسٹس کو ایک خط بھیجا جائے۔ یہ خط بہت جلد لکھ کر ان تک پہنچا دیا جائے گا۔ نیٹ پیپر لیک معاملے میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وزیر تعلیم کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ میٹنگ میں حکومت سے ملک کی معاشی صورتحال اور سماجی مسائل پر آل پارٹی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا، "مرکزی حکومت کو فوری طور پر تمام جماعتوں کی میٹنگ بلانی چاہیے تاکہ موجودہ غیر مستحکم معاشی صورتحال، بے روزگاری، مہنگائی، کسانوں کے مسائل، مظالم اور دیگر عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔" کانگریس صدر نے مزید کہا کہ میٹنگ میں یہ بھی طے پایا ہے کہ تمام جماعتوں کے لیڈروں کو ہر دو ماہ بعد ملنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ مانسون سیشن کے دوران پارلیمانی ہم آہنگی جاری رہے گی، جس کے تحت روزانہ پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے اپوزیشن لیڈر کے دفتر میں میٹنگیں ہوں گی۔
میٹنگ میں مسٹر کھرگے کے علاوہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، آر جے ڈی لیڈر تیجشوی یادو، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کی لیڈر محترمہ سپریا سلے، این کے پریم چندرن، کپل سبل، بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈروں اور دیگر اتحادی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مسٹر کھرگے نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں حصہ لیا۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں

ہندستان۔ نیوزی لینڈ نے دفاع، تجارت اور ہند-بحرالکاہل تعاون کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور نیوزی لینڈ نے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے اور اس میں سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی رابطہ، تعلیم و ٹیکنالوجی اور علاقائی و کثیر جہتی تعاون کو چھ اہم ستونوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس ممالک کو مستقبل کے موافق نقل و حمل کے نظام کے لیے مل کر کرنا ہوگا کام: نتن گڈکری

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے برکس گروپ میں پائیدار، محفوظ، جامع اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ٹرانسپورٹ کا نظام تیار کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

بدعنوانی کا مترادف بن چکا ہے مدھیہ پردیش: کھرگے

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مدھیہ پردیش بی جے پی حکومت کے دورِ اقتدار میں بدعنوانی اور لوٹ پاٹ کا بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست آج بدعنوانی کا مرکز بن گئی ہے اور ایک کے بعد ایک گھوٹالے سامنے آ رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ مستقبل کا عزم: مودی

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان نئے باب کا آغاز اور مشترکہ مستقبل کا عزم ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیٹا اپنے نام سے نیتن یاہو ہٹانے پر مجبور

تل ابیب، 11 جولائی (یو این آئی) جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا بیٹا یائر اپنے نام سے نیتن یاہو کا نام ہٹانے پر مجبور ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

غزہ: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 6 فلسطینی شہید

غزہ، 11 جولائی (یو این آئی) اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا رابطہ، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ریاض، 11 جولائی (یو این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

...مزید دیکھیں

شیوراج سنگھ چوہان ملک بھر کے 17 ہزار ’ورکش متر‘ سے کریں گے خطاب

11 Jul 2026 | 9:55 PM

نئی دہلی، 11 جولائی (یواین آئی) مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود اور دیہی ترقی شیوراج سنگھ چوہان اتوار کے روز نئی دہلی کے پوسا کیمپس میں منعقد ہونے والے "ماحولیاتی تحفظ سنکلپ پروگرام" میں ملک بھر کے تقریباً 17 ہزار ورکش متر (درخت دوست) سے خطاب کریں گے۔ وہ ماحولیاتی تحفظ کو عوامی شمولیت پر مبنی ایک مضبوط تحریک بنانے کی اپیل کریں گے اور اس قومی مہم کو نئی توانائی فراہم کریں گے۔.

راجیندر کمار تین اخری

11 Jul 2026 | 6:37 PM

راجیش گھنہ کی فلموں میں آمد کے بعد راجندر کمار کے پرستاروں کی ان کے لئے محبت کچھ کم ہونے لگی۔ اس دوران راجندر کمار نے فلموں سے کچھ وقت کے لئے بریک لیا اور سال 1978 کی فلم ساجن بنا سہاگن سے فلموں میں کریکٹر رول ادا کرنے کی شروعات کردی۔ راجندر کے فلمی سفر میں ان کی جوڑی سائرہ بانو، سادھنا اور وجنتی مالا کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ سال 1981 راجندر کمار کے کیریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ راجندر نے اپنے بیٹے کمار گورو کو فلموں میں متعارف کرانے کے لئے لو اسٹوری نامی فلم بنائی۔ جس کی فلمسازی اور ہدایت کاری کے فرائض راجندر ہی نے انجام دیئے۔یہ فلم باکس آف پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔اس کے بعد کمار گورو ک.

رام مندر چڑھاوا چوری معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہو جانچ: اجے اپادھیائے

11 Jul 2026 | 9:44 PM

جے پور، 11 جولائی (یو این آئی): آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان اجے اپادھیائے نے رام مندر چڑھاوا چوری معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ کرانے، شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کو فوری طور پر تحلیل کرنے اور مندر میں چڑھائے گئے چڑھاوے و چندے کا مکمل فورینسک آڈٹ کرا کر اس کی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔.