Saturday, Jun 21 2025 | Time 16:57 Hrs(IST)
National

ہندوستان اور ارجنٹائنا نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

ہندوستان اور ارجنٹائنا نے باہمی تعاون کو  فروغ دینے  کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

بیونس آئرس/نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اور ارجنٹائنا نے صحت کی دیکھ بھال اور فارما، توانائی، کان کنی، دفاع، ریلوے، جوہری توانائی، خلائی، زراعت سمیت اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
بیونس آئرس میں دونوں ممالک کے درمیان فارن آفس کنسلٹیشنز ( ایف او سی ) کے ساتویں دور میں ج یہ بات چیت ہوئی۔ وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرق) جے دیپ مجمدار اور خارجہ امور کے نائب وزیر لیوپولڈو فرانسسکو سہورس نے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔ ایف او سی کے آخری دور کے مذاکرات نومبر 2021 میں نئی ​​دہلی میں ہوئے تھے ۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے اپنے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے علاوہ، دونوں وفود نے صحت کی دیکھ بھال اور فارما، توانائی، کان کنی، دفاع، ریلوے، جوہری، خلائی، زراعت، ثقافت اور قونصلر امور سمیت تعاون کے دیگر اہم شعبوں کا جائزہ لیا۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ایف او سی کا اگلا دور نئی دہلی میں باہمی طور پر مناسب تاریخ پر منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ میٹنگ نے ارجنٹائنا کے وزیر خارجہ کے ہندوستان کے آئندہ دورہ سے قبل دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
یوگا پوری انسانیت کے لئے ایک مشترکہ ورثہ بن گیا: مرمو

یوگا پوری انسانیت کے لئے ایک مشترکہ ورثہ بن گیا: مرمو

دہرادون، 21 جون (یواین آئی) یوگا کے عالمی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون میں واقع پولیس لائن میں یوگا کی مشق کی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل کی

مودی نے یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل کی

نئی دہلی/وشاکھاپٹنم، 21 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کو پوری دنیا کے لئے امن، ہم آہنگی اور صحت کی تحریک بنانے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے : ٹرمپ

ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 جون (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
ریاستی درجے کی بحالی میں تاخیر کی گئی تو عدالت عظمیٰ کی طرف رجوع کریں گے: فاروق عبداللہ

ریاستی درجے کی بحالی میں تاخیر کی گئی تو عدالت عظمیٰ کی طرف رجوع کریں گے: فاروق عبداللہ

سری نگر، 21 جون (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عباللہ نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی جلد بحالی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ مسلسل تاخیر پارٹی کو عدالت عظمیٰ کی طرف رجوع کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل اور ایران حملے بند کرکے بات چیت کا راستہ اپنائیں: عمر عبداللہ

اسرائیل اور ایران حملے بند کرکے بات چیت کا راستہ اپنائیں: عمر عبداللہ

سری نگر،21جون(یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشرق وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل اور ایران جلد ایک دوسرے پر حملے بند کریں گے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔

...مزید دیکھیں
مہوبا: دھماکہ خیز مواد سے بھری وین اور ٹرک کی ٹکر، دو افراد ہلاک

مہوبا: دھماکہ خیز مواد سے بھری وین اور ٹرک کی ٹکر، دو افراد ہلاک

مہوبا، 21 جون (یواین آئی) اتر پردیش کے مہوبا ضلع کے سری نگر علاقے میں ہفتہ کی صبح سویرے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک وین اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے کی زبردست ٹکر میں دو افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یوگ کا عالمی دن   2025 انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یوگ کا عالمی دن 2025 انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

نئی دہلی ،21جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے باعث تحریک الفاظ’’یوگا انسانیت کی زندگی کے لیے ایک ناگزیر لمحہ توقف ہے۔

...مزید دیکھیں
مشہور ایتھلیٹ بوبی الوسیئس نے ہائی جمپ ایتھلیٹکس کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے

مشہور ایتھلیٹ بوبی الوسیئس نے ہائی جمپ ایتھلیٹکس کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے

21 Jun 2025 | 3:52 PM

نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی)کامیابی صرف کسی چیز میں قدرتی طور پر اچھا ہونے کے بارے میں نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ باقاعدگی سے محنت کرنے اور اپنے آپ پر بھروسہ کرنے سے ہوتی ہے۔ ایک قابل کھلاڑی بننے کے لئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اپنے اہداف تک پہنچنے کی خوشی ان سب کو قابل بناتی ہے۔ایسی ہی ایک سابق ہندوستانی ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹ بوبی الوسیئس ہیں جو ہائی جمپ کے لیے مشہور تھیں۔ ہندوستان کی مشہور ایتھلیٹ بوبی الوسیئس نے ہائی جمپ ایتھلیٹکس کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ اپنی نمایاں کامیابیوں اور غیر متزلزل لگن کے لیے جانی جاتی ہیں۔ الوسیئس کا ایتھلیٹ سفر فتوحات، چیلنجوں اور عمدگی کے مسلسل حصول سے بھرا ہوا ہے۔

آنند ایل رائے کی لازوال کہانی ’رانجھنا‘ کے 12 سال مکمل

21 Jun 2025 | 4:05 PM

نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی) بارہ سال قبل ہدایت کار آنند ایل رائے نے ایک فلم'رانجھنا' بنائی تھی جسے آج بھی ہندوستانی سنیما کی سب سے جذباتی محبت کی کہانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اس فلم میں دھنش، سونم کپور، ابھے دیول، محمد ذیشان ایوب اور سوارا بھاسکر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

بی ایس ایف نے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں یوگا ڈے منایا

21 Jun 2025 | 12:37 PM

اٹاری (امرتسر)، 21 جون (یواین آئی) اتحاد، صحت اور وطن پرستی کے شاندار مظاہرے میں، بی ایس ایف پنجاب نے ہفتہ کو جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں "ایک کرہ ارض ، ایک صحت" کے تھیم کے ساتھ عالمی یوگا ڈے 2025 کو بڑے جوش و خروش سے منایا۔

...مزید دیکھیں