Tuesday, Jul 21 2026 | Time 15:50 Hrs(IST)
Others

ہندوستان اور بنگلہ دیش کی مشترکہ تاریخ کے راستے ہائی کمشنر دنیش تریویدی ڈھاکہ روانہ

ہندوستان اور بنگلہ دیش کی مشترکہ تاریخ کے راستے ہائی کمشنر دنیش تریویدی ڈھاکہ روانہ

خصوصی تحریر: جینت رائے چودھری
کولکاتہ، 12 جون (یو این آئی) بنگلہ دیش میں ہندوستان کے نو مقرر ہائی کمشنر دنیش تریویدی اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے جمعہ کو کولکاتہ سے جیسور کے راستے سڑک کے ذریعے ڈھاکہ روانہ ہوئے یہ راستہ دونوں ممالک کی نصف صدی سے زائد پر محیط مشترکہ تاریخ کا امین سمجھا جاتا ہے ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں کی قومی یادداشت میں جیسور کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ 6 دسمبر 1971 کو ہندوستانی فوج اور مکتی باہنی نے مشترکہ کارروائی میں اس علاقے میں پاکستانی افواج کو شکست دی تھی، جس کے نتیجے میں ڈھاکہ تک پہنچنے کا ایک اہم راستہ کھل گیا تھا۔
جیسور کی یہ فتح جنگِ آزادی بنگلہ دیش میں ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئی۔ اسی روز ہندوستان نے بنگلہ دیش کو ایک آزاد ملک کے طور پر باضابطہ تسلیم کیا تھا۔ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا تھا کہ ہندوستان موجودہ اور مستقبل کے حالات کا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد بنگلہ دیش کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر رہا ہے۔ اس اعلان کا ہندوستانی ارکانِ پارلیمنٹ نے میز بجا کر اور ’جے بنگلہ‘ کے نعرے لگا کر خیرمقدم کیا تھا۔
تاہم اس راستے کی اہمیت صرف عسکری تاریخ تک محدود نہیں ہے۔ کولکاتہ کو جیسور سے ملانے والی یہ سڑک مارچ سے نومبر 1971 کے دوران ایک اہم انسانی راہداری بن گئی تھی، جب مشرقی پاکستان میں فوجی کارروائیوں سے بچنے کے لیے لاکھوں بنگلہ دیشی پناہ گزین سرحد عبور کرکے ہندوستان آ رہے تھے۔
جان بچانے کی خاطر لاکھوں مرد، خواتین اور بچے مشرقی ہندوستان کے پناہ گزین کیمپوں میں پہنچے تھے۔ ان کے پاس اپنی یادوں اور زندہ رہنے کی امید کے سوا کچھ نہیں تھا۔
یہ پناہ گزین بحران بیسویں صدی کی سب سے بڑی انسانی نقل مکانی میں شمار کیا جاتا ہے اور اس نے جنگ کے حوالے سے ہندوستان کے مؤقف اور سفارتی حکمتِ عملی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اس راستے پر دیکھی جانے والی انسانی تکالیف کو امریکی شاعر اور گیت نگار ایلن گنسبرگ نے اپنی مشہور نظم "ستمبر آن جیسور روڈ" میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا۔ بعد میں یہ نظم ایک گیت کی شکل اختیار کر گئی۔ گنسبرگ نے یہ نظم بنگاؤں کے پناہ گزین کیمپوں کے دورے کے بعد لکھی تھی، جہاں ان کے ساتھ معروف ہندوستانی ادیب اور شاعر سنیل گنگوپادھیائے بھی موجود تھے۔
اس نظم اور گیت نے مغربی دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا تھا جو اس وقت سیاسی طور پر پاکستان کی فوجی حکومت کی حمایت کر رہی تھی۔ دنیا بھر میں جیسور روڈ 1971 کے پناہ گزینوں کے دکھ، حوصلے اور جدوجہد کی علامت بن گئی۔
جیسور شہر تاریخ کے ایک اور قدیم باب کا بھی گواہ ہے۔ تقریباً چار سو سال قبل بنگال کے ’بارو بھوئیاں‘ (بارہ جاگیرداروں) میں سے طاقتور حکمران راجا پرتاپ آدتیہ نے اسی علاقے کو اپنی حکومت کا مرکز بنایا تھا اور جنوبی و وسطی بنگال پر حکمرانی کی تھی۔
آج جب ہندوستان اور بنگلہ دیش بدلتے ہوئے سیاسی اور تزویراتی حالات کے درمیان اپنے تعلقات کو نئی سمت دینے کی کوشش کر رہے ہیں تو دنیش تریویدی کا یہ سفر ایک ایسے راستے سے گزرا ہے، جس نے حکومتوں کے عروج و زوال، بغاوت، جنگ، ہجرت اور آزادی کی جدوجہد کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔
جنوبی ایشیا میں شاید ہی کوئی اور سڑک ایسی ہو جو مشترکہ تاریخ کی اتنی پرتوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہو۔ سترہویں صدی کے مغل ادوار سے لے کر 1971 کے پناہ گزینوں اور مجاہدینِ آزادی تک اور اب اکیسویں صدی کی سفارت کاری تک، جیسور سے گزرنے والی یہ شاہراہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی ایک مضبوط علامت بنی ہوئی ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم

خاص خبریں
اپوزیشن کے شدید ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی

اپوزیشن کے شدید ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی

نئی دہلی، 21 جولائی (یواین آئی) لوک سبھا میں منگل کے روز کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) پیپر لیک اور دیگر امور کو لے کر ہنگامہ جاری رکھا جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی اسی معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے کے باعث صبح 11 بجے کارروائی ملتوی کیے جانے کے بعد دوپہر 12 بجے جیسے ہی ایوان دوبارہ شروع ہوا، کانگریس، سماج وادی پارٹی (ایس پی)، ڈی ایم کے، راشٹریہ جنتا دل، نشنلسٹ کانگریس پارٹی (شراد پوار) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے زوردار ہنگامہ شروع کر دیا اور ایوان کے وسط میں آ گئے۔

...مزید دیکھیں
نیٹ پیپر لیک معاملے کے خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا- مودی

نیٹ پیپر لیک معاملے کے خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا- مودی

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نیٹ پیپر لیک معاملے میں خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی مرکزی وزیرِ برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا، "نیشنل ایلیجیبلٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) کے بارے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گڑبڑ کی خبریں ملنے پر سرکار نے فوری کارروائی کی۔

...مزید دیکھیں
طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کوٹالنا نامناسب  : راہل

طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کوٹالنا نامناسب : راہل

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف مسٹر راہل گاندھی نے طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث نہ کرائے جانے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے بحث کرانے کا مطالبہ کیا لیکن انہیں بتایا گیا کہ اس کے لیے سرکار سے اجازت لینی ہوگی مسٹر گاندھی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ طالب علموں کے مستقبل سے جڑے اس سنگین معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے سمندری ٹینکر پر حملے میں چار ہندوستانیوں کی موت پر روسی سفارت کار کو طلب کر کے احتجاج درج کرایا

ہندوستان نے سمندری ٹینکر پر حملے میں چار ہندوستانیوں کی موت پر روسی سفارت کار کو طلب کر کے احتجاج درج کرایا

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) وزارتِ خارجہ نے ہندستان میں روس کے ناظم الامور کو طلب کر کے یوکرین میں تجارتی جہاز ایم وی گولڈن لیو پر حملے میں چار ہندوستانی ملاحوں کی موت کے معاملے کی سخت مذمت کی اور شدید احتجاج درج کرایا ہندوستان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا جانا اور ان حملوں میں بے گناہ شہریوں کی موت اس کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا میں مانسون سیشن کا پہلا دن پیپر لیک معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی نذر

لوک سبھا میں مانسون سیشن کا پہلا دن پیپر لیک معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی نذر

نئی دہلی، 20 جولائی (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن پیر کو قومی اہلیت و داخلہ ٹیسٹ (نیٹ) کے پیپر لیک ہونے کے معاملے پر زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے کوئی کام کاج نہ ہو سکا اور بار بار کے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی منگل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

...مزید دیکھیں
عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے سرکار: کھرگے- پریانکا

عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے سرکار: کھرگے- پریانکا

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدرملکا رجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے پیپر لیک کے خلاف احتجاج کر رہے طلبہ پر پولیس کارروائی کو غلط بتاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ سرکار نوجوانوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے مسٹر کھرگے نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ سرکار نوجوانوں اور طلبہ پر لاٹھی چارج کرا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیرِ صحت جگت پرکاش نڈّا نے پیر کو تعلیمی نظام میں اصلاحات اور وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے کے حق میں مظاہرہ کر رہی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ایک وفد سے بات چیت کی اور مظاہرین طلبہ سے اپنا دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی مسٹر نڈّا نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج صبح پہلی بار مظاہرین کی طرف سے بات چیت کی تجویز آئی تھی اور دوپہر 11:50 بجے سے بات چیت شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں

ورلڈ چیمپئن اسپین فیفا رینکنگ میں دوبارہ پہلے نمبر پر پہنچ گیا

21 Jul 2026 | 3:33 PM

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) فیفا ورلڈ کپ 2026 کا خطاب جیتنے کے بعد اسپین ایک بار پھر فیفا کی تازہ عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ اسپین نے ارجنٹینا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی نمبر ایک مردوں کی فٹبال ٹیم کا مقام حاصل کر لیا ہے، جبکہ مشترکہ میزبان میکسیکو مارچ 2022 کے بعد پہلی بار ٹاپ 10 میں واپس آگیا ہے۔.

لاک اپ سیزن-2 میں ارجن کپور کی ہوسٹنگ کو ناظرین نے سراہا

21 Jul 2026 | 2:01 PM

ممبئی، 21 جولائی (یواین آئی) اداکار ارجن کپور نے ریئلٹی شو 'لاک اپ' کے دوسرے سیزن میں اپنی ہوسٹنگ سے ناظرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔ شو کے حالیہ ایپی سوڈ میں انہوں نے ہوسٹ رتیش دیش مکھ اور فرح خان کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی پیشکش کی زبردست تعریف کی جا رہی ہے۔.