Sunday, Jun 15 2025 | Time 05:39 Hrs(IST)
National

ہندوستانی اور چینی فوجیوں نے دیوالی پر مٹھائی کا تبادلہ کیا

ہندوستانی اور چینی فوجیوں نے دیوالی پر مٹھائی کا تبادلہ کیا

نئی دہلی، 31 اکتوبر (یو این آئی) مشرقی لداخ کے دیپسانگ اور ڈیمچوک علاقوں میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان پیچھے ہٹنے کا عمل مکمل ہونے کے ایک دن بعد جمعرات کو دونوں ملکوں کے فوجیوں نے دیوالی کے موقع پر تحائف اور مٹھائیوں کا تبادلہ کیا۔
لداخ میں چشول مولڈو میٹنگ پوائنٹ، دولت بیگ اولڈی، کونگکلا، ہاٹ اسپرنگ اور کراکرم پاس پر ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔
ہندوستانی فوج نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل 'ایکس' پر تصویروں کے ساتھ کئی پوسٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
ہندوستانی فوج نے کہا، "ہندوستانی فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سپاہی دیوالی کے موقع پر چشول-مولڈو میٹنگ پوائنٹ پر مٹھائیوں اور تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں۔ چینی فوجی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر دولت بیگ اولڈی میں دیوالی کی مٹھائیاں شیئر کیں۔
ہندوستانی فوج نے کہا، "امن کے ایک میٹھے اشارے میں، ہندوستانی اور چینی فوجیوں نے دیوالی پر خیر سگالی کو فروغ دیتے ہوئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول، کونگکلا پر مٹھائی کا تبادلہ کیا۔ ہندوستانی اور چینی فوجیوں نے ہاٹ اسپرنگ، لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر مٹھائی کا تبادلہ کیا۔
ہندوستانی فوج نے کہا کہ "کیکے پاس پر ہندوستانی اور چینی فوجیوں نے مٹھائی کا تبادلہ کیا، جو تعاون کے ایک نئے دور کی علامت ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ مشرقی لداخ کے دیپسانگ اور ڈیمچوک علاقوں میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان پیچھے ہٹنے کا عمل بدھ کو مکمل ہوا تھا۔
21 اکتوبر کو ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے ساتھ گشت پر ایک معاہدہ کیا، جس سے چار سال سے زیادہ فوجی تعطل کا خاتمہ ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ 15 جون 2020 کو چینی فوجیوں نے لداخ کی وادی گلوان میں ہندوستانی گشتی دستے پر حملہ کیا تھا اور اس کے بعد تصادم میں 20 ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔ چینی فوج کے سپاہیوں کو بھی جانی نقصان پہنچا تاہم ان کی تعداد سرکاری طور پر ظاہر نہیں کی گئی تھی۔
یو این اائی۔ م ع۔ 2100

خاص خبریں
مودی 15-18 جون کے درمیان تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

مودی 15-18 جون کے درمیان تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 15 اور 18 جون کے درمیان کینیڈا، قبرص اور کروشیا کا دورہ کریں گے اور کینیڈا میں جی-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

نئی دہلی 14 جون (یو این آئی) حکومت نے جمعرات کو احمد آباد سے لندن جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کی جامع تحقیقات کے لیے مرکزی داخلہ سکریٹری کی سربراہی میں ایک 11 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

...مزید دیکھیں
احمد آباد طیارہ حادثہ میں 270 لاشیں برآمد

احمد آباد طیارہ حادثہ میں 270 لاشیں برآمد

احمد آباد، 14 جون (یو این آئی) گجرات کے احمد آباد میں جمعرات کو پیش آئے ہولناک طیارہ حادثے کی جائے حادثہ سے 270 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایئر انڈیا متاثرین کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا

ایئر انڈیا متاثرین کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا

نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) ایئر انڈیا نے احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے یا 21 ہزار پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
چوتھی حج پرواز سے 51 بغیر محرم خواتین حاجی دہلی پہنچیں ،دہلی ایئرپورٹ پر  کوثر جہاں کا استقبال

چوتھی حج پرواز سے 51 بغیر محرم خواتین حاجی دہلی پہنچیں ،دہلی ایئرپورٹ پر کوثر جہاں کا استقبال

نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 12 جون سے شروع ہونے والی حجاج کرام کی واپسی کے تیسرے دن، مورخہ 14 جون کو سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 3084 کے ذریعے واپس آنے والے 439 حجاج کرام کے قافلے میں 51 ایسی خواتین شامل تھیں جو اس سال بغیر محرم کے مقدس حج پر گئی تھیں۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کے 11 سالوں میں مرکز میں عام آدمی کو رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی: سیتا رمن

مودی حکومت کے 11 سالوں میں مرکز میں عام آدمی کو رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی: سیتا رمن

نئی دہلی 14 جون (یواین آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے 11 سالوں میں عام آدمی کو مرکز میں رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے ساتھ عوامی فلاحی اسکیموں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس اپوزیشن میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں: پرہلاد جوشی

کانگریس اپوزیشن میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں: پرہلاد جوشی

کلبورگی، 14 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ہفتہ کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور اس کے لیڈر اپوزیشن میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔

...مزید دیکھیں

باپ گھر کا ایک مضبوط ستون

14 Jun 2025 | 8:46 AM

فادرس ڈے کے موقع پر ..ممبئی، 14 جون (یواین آئی) بالی وڈ کے فلم سازوں نے بھلے ہی اپنی فلموں میں باپ کے کردار کو متاثر کن طریقے سے کم ہی پیش کیا ہو لیکن جب جب باپ کا کردار پردہ سیمیں پر نظر آیا ہے تو ناظرین نے اسے بے حد پسندکیا ہے ۔