Thursday, Jul 10 2025 | Time 12:36 Hrs(IST)
National

ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد میں کمی، مزید 10 مریضوں کی موت

ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد میں کمی، مزید 10 مریضوں کی موت

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) ہندوستان میں کووڈ-19 کے موجودہ مریضوں کی کل تعداد اتوار کے روز 7,400 سے گھٹ کر 7,383 ہوگئی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 17 کی کمی آئی ہے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج صبح 8 بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس انفیکشن کی وجہ سے 10 لوگوں کی جان چلی گئی ہے اس کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 97 ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دہلی میں تین، کیرالہ میں پانچ اور مہاراشٹر میں کووڈ-19 کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ سب افراد صحت کے سنگین مسائل میں مبتلا تھے۔ دہلی اور مدھیہ پردیش میں نئے متاثرین10 بڑھ کر بالترتیب 682 اور 130 ہو گئے، جبکہ کیرالہ میں 102 کیسز کی کمی درج ہوئی، حالانکہ کیرالہ میں سب سے زیادہ 2007 زیادہ مریض ہیں۔
سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، مغربی بنگال، اروناچل پردیش، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، گوا، ہماچل پردیش، میزورم، پڈوچیری اور تریپورہ میں کووڈ-19 کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ دہلی میں اس وائرس کی وجہ سے جن تین لوگوں کی موت ہوئی ہے ان میں ایک 57 سالہ خاتون، ایک 83 سالہ خاتون اور ایک 57 سالہ مرد شامل ہیں۔
دوسری جانب کیرالہ میں اس انفیکشن کی وجہ سے 86 سالہ شخص، ایک 79 سالہ شخص، ایک 70 سالہ شخص، ایک 73 سالہ شخص اور ایک 92 سالہ خاتون کی موت ہوئی ہے۔
مہاراشٹر میں، ایک 56 سالہ شخص اور ایک 32 سالہ شخص اس کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ماہرین صحت نے ہائی رسک والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ماسک پہنیں اور باقاعدگی سے ہیلتھ چیک اپ کروائیں۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

یروشلم، 10 جولائی (یو این آئی) حماس نے اسرائیل کے "ضدی" رویے کی وجہ سے جنگ بندی مذاکرات کو مشکل قراردیا۔

...مزید دیکھیں
بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سینکڑوں نوجوانوں کو بٹنگ ایپس اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور نمیبیا کا مشترکہ ورثہ ہے، دونوں کے خواب اور امیدیں ایک ہیں: مودی

ہندوستان اور نمیبیا کا مشترکہ ورثہ ہے، دونوں کے خواب اور امیدیں ایک ہیں: مودی

ونڈہوک/نئی دہلی 09 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نمیبیا کا مشترکہ ورثہ ہے دونوں ممالک عزت اور آزادی کی قدر کرتے ہیں اور گلوبل ساؤتھ کا حصہ ہونے کے ناطے ہمارے خواب اور امیدیں ایک جیسی ہیںنمیبیا کے دورے کے دوران مسٹر مودی نے بدھ کو نمیبیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اور اس اعزاز سے نوازے جانے پر اظہار تشکر کیا۔

...مزید دیکھیں