Tuesday, Jul 15 2025 | Time 13:36 Hrs(IST)
National

ملک میں کورونا سے متاثرہ 19453 مریض صحت یاب

ملک میں کورونا سے متاثرہ  19453  مریض صحت یاب

نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) ملک میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آئی ہے اور ہفتہ کے روز اس انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 19453 تک پہنچ گئی جبکہ موجودہ مریضوں کی کل تعداد گھٹ کر 5012 تک پہنچ گئی ہے۔
راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن سے ایک مریض کی موت کے ساتھ ہی ملک میں مرنے والوں کی تعداد 121 ہو گئی ہے۔ واضح ر ہے کہ 22 مئی کو ملک میں کورونا کے صرف 257 موجودہ مریض تھے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے معاملوں میں 596 کی کمی آئی ہے۔ دوسری جانب اس وائرس کے انفیکشن سے 1197 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے ایک مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 121 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت کے مطابق، جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ انفیکشن کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ تاہم، آج صبح تک، 141 ایکٹو کیسز گھٹ کر 1043 پر آ گئے ہیں۔ قومی راجدھانی میں 73 مریض کم ہونے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 557 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں 49 مریض کم ہونے کے ساتھ کل موجودہ مریضوں کی تعداد 340 ہو گئی ہے اور گجرات میں 166 کیسز کم ہونے کے ساتھ مریضوں کی کل تعداد 746 ہو گئی ہے۔
مغربی بنگال کا تازہ ترین ڈیٹا دستیاب نہیں ہے، لیکن وہاں کورونا کے 747 ایکٹو کیسز ہیں۔ کرناٹک میں 277، تمل ناڈو میں 155، اتر پردیش میں 255، راجستھان میں 230، ہریانہ میں 94، مدھیہ پردیش میں 108، آندھرا پردیش میں 37، اڈیشہ میں 48، چھتیس گڑھ میں 61، بہار میں 22، سکم میں 38، پنجاب میں 56 مریض ہیں۔ میزورم اور اروناچل پردیش میں فی الحال کورونا انفیکشن کا کوئی فعال کیس نہیں ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
جے شنکر کی شی جن پنگ سے ملاقات

جے شنکر کی شی جن پنگ سے ملاقات

بیجنگ/نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورے پر ہیں، انہوں نے منگل کے روز بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی  دھمکی

ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی دھمکی

واشنگٹن، 15 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو ہتھیاربھیجے گا،بی بی سی کے مطابق امریکہ نے روس کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر 50 دنوں کے اندر جنگ ختم کرنے کا معاہدہ نہیں ہوا تو وہ روس پر سخت ٹیرف عائد کر ے گا۔

...مزید دیکھیں
چین نے تیان ژھو-9 کارگو کرافٹ لانچ کیا

چین نے تیان ژھو-9 کارگو کرافٹ لانچ کیا

وین چانگ، ہینان، 15 جولائی (یو این آئی) چین نے منگل کی صبح تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر سامان پہنچانے کے لیے کارگو خلائی جہاز ’تیان ژھو-9‘ کو مدار میں روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر: ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، کم ازکم 3 کی موت، کئی زخمی

جموں وکشمیر: ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، کم ازکم 3 کی موت، کئی زخمی

جموں، 15 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے پونڈا علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد کی موت جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

جموں، 15 جولائی (یو این آئی) سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی حصار میں منگل کی صبح بھگوتی نگر بیس کمیپ سے کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے فوجا سنگھ کے انتقال پر کیا  تعزیت اظہار

مودی نے فوجا سنگھ کے انتقال پر کیا تعزیت اظہار

جالندھر/نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سب سے معمر میراتھن رنر فوجا سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں میں بین ریاستی منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، دو گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں میں بین ریاستی منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، دو گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں، 15 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے جموں میں ایک بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے بڑی مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی  دھمکی

ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی دھمکی

15 Jul 2025 | 11:59 AM

واشنگٹن، 15 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو ہتھیاربھیجے گا،بی بی سی کے مطابق امریکہ نے روس کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر 50 دنوں کے اندر جنگ ختم کرنے کا معاہدہ نہیں ہوا تو وہ روس پر سخت ٹیرف عائد کر ے گا۔

دہلی میں بی جے پی کے چاروں انجن فیل: اے اے پی

15 Jul 2025 | 1:03 PM

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چار انجن والی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو بم کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے بچے خوفزدہ ہیں اور والدین پریشان ہیں۔

ہاکی: سردار اسنگھ ،غیر معمولی مہارت، اسٹریٹجک پلے میکنگ اور  انتھک توانائی کے لیے مشہور

ہاکی: سردار اسنگھ ،غیر معمولی مہارت، اسٹریٹجک پلے میکنگ اور انتھک توانائی کے لیے مشہور

15 Jul 2025 | 11:32 AM

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) سردارا سنگھ ہندوستانی فیلڈ ہاکی کی ایک نمایاں شخصیت ہیں، جنہیں ملک کے اب تک کے بہترین مڈفیلڈرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ سردارا سنگھ، ایک ہندوستانی فیلڈ ہاکی کوچ اور سابق فیلڈ ہاکی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ عام طور پر سینٹر ہاف پوزیشن پر کھیلتے ر ہے۔ سردارا ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی اس وقت بنے جب انہوں نے 2008 کے سلطان اذلان شاہ کپ میں ٹیم کی قیادت کی۔

سونالی مشرا بنیں آر پی ایف کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل

15 Jul 2025 | 1:26 PM

بھوپال، 15 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کیڈر کی 1993 بیچ کی انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر سونالی مشرا کو ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔