NationalPosted at: Jun 20 2024 3:12PM ہندوستان، فرانس اور آسٹریلیا سہ فریقی تعاون کی طرف پیش رفت کا جائزہ لیا

نئی دہلی 20 جون (یو این آئی) ہندوستان، فرانس اور آسٹریلیا نے سمندری حفاظت اور سلامتی، سمندری اور ماحولیاتی تعاون اور کثیر جہتی تعلقات کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا ہے جوائنٹ سکریٹری (یوروپ ویسٹ) پیوش سریواستو اور جوائنٹ سکریٹری (اوشینیا اینڈ انڈو پیسفک) پرمیتا ترپاٹھی نے بدھ کو ہونے والی میٹنگ میں ہندوستانی فریق کی قیادت کی فرانسیسی فریق کی قیادت وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر (ایشیا اور اوقیانوس) بینوئٹ گائیڈی نے کی اور آسٹریلوی فریق کی قیادت فرسٹ اسسٹنٹ سکریٹری جنوبی اور وسطی ایشیا ڈویژن، امور خارجہ اور تجارت کے شعبے کی سارہ اسٹوری نے کی۔
سرکاری بیان کے مطابق تینوں فریقوں نے انڈو پیسیفک اوشین انیشیٹو (آئی پی او آئی) اور انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن (آئی او آر اے) میکانزم کے فریم ورک کے اندر سہ فریقی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے نئی تجاویز بھی پیش کیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، آسٹریلیا اور فرانس نے اپنی مشترکہ اقدار کو آگے بڑھانے اور ایک آزاد، کھلے، جامع اور قواعد پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ