NationalPosted at: Apr 8 2026 2:24PM ہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
نئی دہلی، 08 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے پیش نظر ایران میں مقیم اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفارت خانے کے تجویز کردہ راستوں کا استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد ملک سے باہر نکل جائیں تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے منگل کو اس سلسلے میں جاری کردہ ایڈوائزری کو بدھ کے روز ایک بار پھر جاری کرتے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
سفارت خانے نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ، "7 اپریل کی ایڈوائزری کے تسلسل میں اور حالیہ پیش رفت کے پیش نظر، ایران میں موجود ہندوستانی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سفارت خانے کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کر کے اور سفارت خانے کے تجویز کردہ راستوں کا استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد ایران سے باہر نکل جائیں۔
"
سفارت خانے نے ایڈوائزری میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی ہندوستانی شہری کو سفارت خانے کے مشورے اور ہم آہنگی کے بغیر کسی بین الاقوامی سرحد کو عبور کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔