Friday, Feb 13 2026 | Time 22:22 Hrs(IST)
Sports » Interview

ڈونرو ڈاکٹرائن’ کثیر قطبی دنیا کو تیز کر رہی ہے،ہند-چین اپنے تعلقات مستحکم کریں گے،جنوبی ایشیا میں تحمل بہتر حکمت عملی : جارج ییو

ڈونرو ڈاکٹرائن’ کثیر قطبی دنیا کو تیز کر رہی ہے،ہند-چین اپنے تعلقات مستحکم کریں گے،جنوبی ایشیا میں تحمل بہتر حکمت عملی : جارج ییو

از:جینت رائے چودھری اور آرتی بالی
نئی دہلی ،12دسمبر(یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ‘ڈونرو ڈاکٹرائن’ عالمی نظام میں پائے جانے والے انتشارکو تیزی کے ساتھ کثیر قطبی دنیا کی طرف منتقل کر رہی ہے، اس صورتحال میں ہندوستان اور چین اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کی طرف کام کریں گے، جبکہ ہندوستان کی اپنے پڑوس میں طویل مدتی بہترین حکمت عملی تحمل، علاقائی ایڈجسٹمنٹ اور بیرونی طاقتوں کو داخلی تقسیم سے فائدہ اٹھانے سے روکنا ہے، یہ بات سنگاپور کے سابق وزیر خارجہ اور اسٹریٹجک مفکر جارج یانگ-بون ییو نے کہی۔

یواین آئی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں مسٹرییو نے کہا کہ ازسرنو تشکیل پانے والے عالمی نظام میں ہند، چین اور روس ’’کاؤنٹر ویلنگ فورسز‘‘ کے طور پر ابھریں گے، جبکہ امریکہ اپنے قریبی نصف کرہ ارض پر توجہ مرکوز کر کے پیچھے ہٹ رہا ہے اور یورپ کو ’’ خود اپنا خیال رکھنے ‘‘ کی ضرورت پڑے گی۔

ایسی صورتحال میں، انہوں نے دلیل دی کہ قدیم تہذیبوں والے ہندوستان اور چین، جو ایک دوسرے کی گہری آگاہی رکھتے ہیں، حالات کے مدنظر سے اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے پر مجبور ہوں گے۔