NationalPosted at: May 17 2026 2:27PM ہندوستان اور نیدرلینڈز نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پرکیا اتفاق

نئی دہلی، 17 مئی(یو این آئی) وزیرِاعظم نریندر مودی نے آج نیدرلینڈز کے وزیرِاعظم روب جوٹین کے ساتھ سرکاری ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی مشترکہ اقدار اور باہمی اعتماد کے پیشِ نظر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا دونوں ممالک نے تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، جدید اور اہم ٹیکنالوجیز، سمندری شعبہ، قابلِ تجدید توانائی اور تعلیم جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک جامع اسٹریٹجک روڈ میپ اپنانے پر بھی اتفاق کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ ہندستان کی ترقی کی رفتار ڈچ کمپنیوں کے لیے نئے کاروباری مواقع فراہم کر رہی ہے، اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور اختراع میں شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ذریعے دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پانی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ خاص طور پر بڑے آبی منصوبوں کے ذریعے “واٹر اسٹریٹجک پارٹنرشپ” کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے صحت کے شعبے میں تحقیق، ڈیجیٹل ہیلتھ، زراعت اور غذائی تحفظ جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو بھی سراہا۔
جاری یواین آئی۔ ایم جے