Tuesday, Nov 18 2025 | Time 16:07 Hrs(IST)
National

ہندوستان اور پاکستان نے فوجی کارروائی روک دی، پانچ دنوں میں پاکستانی دفاعی نظام تباہ

ہندوستان اور  پاکستان نے فوجی کارروائی روک دی، پانچ دنوں میں پاکستانی دفاعی نظام تباہ

نئی دہلی، 10 مئی (یواین آئی) پہلگام دہشت گرد حملے کے جواب میں دہشت گرد اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ہندوستان کی فوجی کارروائی کو ہفتہ کو ڈرامائی انداز میں روک دیا گیا۔
گزشتہ پانچ دنوں میں پاکستان نے ہندوستان پر پانچ سو سے زائد ڈرون، راکٹ اور میزائلوں سے حملہ کیا، لیکن ہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے کسی بھی ہندوستانی فوجی یا اہم تنصیبات کو نقصان نہیں ہونے دیا، جبکہ ہندوستانی کارروائی سے پاکستان کے فوجی تنصیبات اور دہشت گرد اڈوں کو تباہ کر کے پاکستانی دفاعی نظام کی کمر اور پاکستانی فوجیوں کا حوصلہ توڑ دیا گیا۔
ہندوستانی فوجوں کی پاکستان میں موجود دہشت گرد اڈوں اور پاکستانی فوجی ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچانے کے بعد پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) نے آج دوپہر ہندوستانی فوج کے ڈی جی ایم او سے ٹیلی فون پر بات کی اور دونوں فریقین نے ہندوستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے سے زمین، فضا اور سمندر سے ایک دوسرے کے خلاف فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا۔ تاہم، فوجی کارروائی روکنے کے معاہدے پر ہندوستان نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ صرف فوجی کارروائی تک محدود ہے اور ہندوستان کی طرف سے پاکستان پر سندھ طاس معاہدے کی پابندی سمیت تمام پابندیاں بدستور جاری رہیں گی۔
سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے شام چھ بجے کے قریب ایک خصوصی پریس کانفرنس میں فوجی کارروائی روکنے کے معاہدے کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے آج دوپہر اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت شروع کی۔ اس کے بعد ہونے والی گفت و شنید میں دونوں فریق شام پانچ بجے سے ہر قسم کی فوجی کارروائی روکنے پر متفق ہو گئے۔
سیکریٹری خارجہ نے کہا، “پاکستان کے ڈی جی ایم او نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ دن تین بج کر 35 منٹ پر بات کی تھی۔ دونوں فریق ہندوستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے سے زمین، فضا اور سمندر کے تمام شعبوں میں فوجی کارروائی بند کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک نے اپنی مسلح افواج کو اس پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ دونوں ڈی جی ایم او صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پیر یعنی 12 مئی کو دوپہر بارہ بجے دوبارہ بات کریں گے۔”
سیکریٹری خارجہ کے اعلان کے کچھ دیر بعد وزارت دفاع کی بحریہ، فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ بریفنگ منعقد کی گئی۔ ہندوستانی بحریہ کے کموڈور رگھو آر نائر نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر سمندر، فضا اور زمین پر تمام فوجی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے۔ ہندوستانی فوج، بھارتی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ کو اس معاہدے کی پابندی کی ہدایت دی گئی ہے۔ لیکن اس تنازع کے دوران پاکستان کی طرف سے پروپیگنڈا مہم چلائی گئی تھی۔
پاکستان کے پروپیگنڈا مہم کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے جے ایف-17 سے ہمارے ایس-400 اور برہموس میزائل بیس کو نقصان پہنچایا، جو مکمل طور پر غلط ہے۔ دوسرے، اس نے ایک جھوٹی معلومات کی مہم بھی چلائی کہ سرسہ، جموں، پٹھان کوٹ، بٹھنڈہ، نلیا اور بھج میں ہمارے ہوائی اڈوں کو نقصان پہنچایا گیا، اس کا یہ دعویٰ بھی مکمل طور پر غلط ہے۔ تیسرے، چنڈی گڑھ اور بیاس میں ہمارے گولہ بارود کے ڈپو کو نقصان پہنچایا گیا، یہ بھی مکمل طور پر غلط ہے۔
کرنل قریشی نے کہا، “پاکستان نے جھوٹے الزامات لگائے کہ ہندوستانی فوج نے مساجد کو نقصان پہنچایا۔ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور ہماری فوج ہندوستان کے آئینی اقدار کی ایک بہت خوبصورت عکاسی ہے۔ ہمارے آپریشنز خاص طور پر ہندوستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والے دہشت گرد ٹھکانوں پر نشانہ بنائے گئے۔ ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے کسی بھی مذہبی مقام کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔”
ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے پاکستانی نقصانات کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار، چوکس اور ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ جیسا کہ ہم نے دیکھا، گزشتہ کچھ دنوں میں پاکستان کو ہمارے ٹھکانوں پر بلا اشتعال حملہ کرنے کے بعد بہت بھاری اور ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑا۔ اسے زمین اور فضا دونوں جگہوں پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ونگ کمانڈر سنگھ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے پار، فوجی ڈھانچے، کمانڈ کنٹرول سینٹرز اور لاجسٹک تنصیبات کو وسیع اور درست نقصان پہنچایا گیا ہے، اس کے علاوہ، دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت نے اس کی دفاعی اور جارحانہ صلاحیت اور پاکستانی حوصلے کو مکمل طور پر توڑ دیا ہے۔
کموڈور رگھو آر نائر نے کہا، “ہم ہندوستانی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے درمیان معاہدے کی پابندی کریں گے، ہم وطن کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار، چوکس اور پرعزم ہیں۔ پاکستان کے ہر جرات مندانہ اقدام کا جواب طاقت سے دیا گیا ہے۔ مستقبل میں ہر اشتعال ایک فیصلہ کن جواب کو دعوت دے گا۔ ہم ملک کے تحفظ کے لیے جو بھی کارروائی ضروری ہو اسے شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔”
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
این آئی اے نے دوسری گرفتاری کی، دہلی دھماکے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے روابط کا پتہ چلا

این آئی اے نے دوسری گرفتاری کی، دہلی دھماکے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے روابط کا پتہ چلا

نئی دہلی/چنڈی گڑھ، 17 نومبر (یو این آئی) انسداد دہشت گردی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو دہلی لال قلعہ دھماکے کے معاملے میں ایک کشمیری باشندے کی دوسری گرفتاری کی تفتیش کاروں نے یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ دھماکہ پاکستان میں مقیم دہشت گرد تنظیموں اور بنگلہ دیش میں مقیم انتہا پسند نیٹ ورکس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی وجہ سے ہواتھا تاریخی قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے کے ایک ہفتہ بعد جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوئے، دھماکے کی تحقیقات کرنے والی متعدد مرکزی اور ریاستی حکومتی ایجنسیوں نے اپنا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور ملک بھر میں سکیورٹی الرٹ کے درمیان اہم مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہشت گردی کی مالی معاونت کی جانچ: ای ڈی نے الفلاح یونیورسٹی سے وابستہ کئی مقامات پر چھاپے مارے

دہشت گردی کی مالی معاونت کی جانچ: ای ڈی نے الفلاح یونیورسٹی سے وابستہ کئی مقامات پر چھاپے مارے

نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) دہلی دھماکہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہریانہ کے فرید آباد میں واقع الفلاح یونیورسٹی اور دہلی کے اوکھلا میں واقع اس کے دفتر سمیت 25 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

...مزید دیکھیں
بہار پویلین میں کترنی، سُورن منصوری-سونم چاول لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز

بہار پویلین میں کترنی، سُورن منصوری-سونم چاول لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز

نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت کے بھارت منڈپم میں جاری انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں بہار کا کترنی، سُورن منصوری اور سونم چاول لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
جاپان نے سفارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے اعلیٰ افسران کو چین بھیجا

جاپان نے سفارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے اعلیٰ افسران کو چین بھیجا

ٹوکیو/بیجنگ، 18 نومبر (یو این آئی) جاپان نے چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی دو طرفہ کشیدگی کے درمیان اپنے وزارتِ خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر کو چین بھیجا ہے تاکہ تناؤ میں کمی لائی جا سکے۔

...مزید دیکھیں
اے پی میں انکاونٹر۔6ماونوازہلاک

اے پی میں انکاونٹر۔6ماونوازہلاک

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) آندھرا پردیش کے الوری ضلع کے ماریڈوملی کے جنگلاتی علاقہ میں ماؤسٹوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
دہلی دھماکے کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے لیکن بے گناہوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے: عمر عبداللہ

دہلی دھماکے کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے لیکن بے گناہوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ نوگام پولیس اسٹیشن میں ہوئے حادثاتی دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس دھماکے کی وجہ سے جو متصل واقع مکانوں کو نقصان ہوا ہے ان کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
کیرالا کے بلدیاتی انتخابات میں میڈیا اور اے آئی مواد پر سخت پابندی

کیرالا کے بلدیاتی انتخابات میں میڈیا اور اے آئی مواد پر سخت پابندی

ترواننت پورم، 18 نومبر (یو این آئی) کیرالا اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے تمام میڈیا اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات کے دوران مقرر کردہ ضابطۂ اخلاق کی سختی سے پابندی کریں۔

...مزید دیکھیں

ہم ایس آئی آر کے سلسلے میں جمہوری حفاظتی تدابیر کی حفاظت کریں گے: کھڑگے

18 Nov 2025 | 3:27 PM

نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی فہرست کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) ایسے وقت میں کر رہا ہے جب جمہوری نظام پر عوام کا اعتماد متزلزل ہوچکا ہے۔ اس لیے الیکشن کمیشن کو اپنے طرز عمل سے ثابت کرنا چاہیے کہ وہ حکمراں پارٹی کے اشارے پر کام نہیں کر رہا ہے۔ .