Friday, Dec 12 2025 | Time 22:14 Hrs(IST)
National

ہندوستان اور سنگاپور کے فوجیوں کے درمیان مشترکہ مشق 'اگنی واریر' اختتام پذیر ہوئی

ہندوستان اور سنگاپور کے فوجیوں کے درمیان مشترکہ مشق 'اگنی واریر' اختتام پذیر ہوئی

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی فوج اور سنگاپور کی مسلح افواج کی دو طرفہ مشترکہ فوجی مشق "اگنی واریر - 2024" آج مہاراشٹر کے فیلڈ فائرنگ رینج دیولالی میں اختتام پذیر ہوئی فوج کے مطابق، 28 نومبر کو شروع ہونے والی سہ روزہ مشق میں سنگاپور کی مسلح افواج کا دستہ شامل تھا، جس میں سنگاپور کے آرٹلری کے 182 فوجی اور ہندوستانی فوج کی آرٹلری رجمنٹ کے 114 فوجی شامل تھے مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایک کثیر قومی قوت کے طور پر جوائنٹیشن حاصل کرنے کے لیے مشقوں اور طریقہ کار کے بارے میں باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانا تھا۔ مشق میں دونوں فوجوں کے توپخانے کے ذریعے مشترکہ فائر پاور پلاننگ، عملدرآمد اور نئی نسل کے آلات کے استعمال کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس مشق کے دوران ڈائریکٹر جنرل آف آرٹلری لیفٹیننٹ جنرل ادوش کمار، کمانڈنٹ ا سکول آف آرٹلری لیفٹیننٹ جنرل این ایس سرنا اور سنگاپور کی مسلح افواج کے چیف آرٹلری آفیسر کرنل اونگ چیو پیرانگ موجود تھے۔ اہم شخصیات نے اعلیٰ سطحی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کا مظاہرہ کرنے والے فوجیوں کی ستائش کی ۔
مشق میں وسیع پیمانے پر مشترکہ تیاری، رابطہ کاری، ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو سمجھنا، طریقہ کار اور ہندوستان اور سنگاپور کے توپ خانے کے درمیان مشترکہ انٹرفیس کی ترقی شامل تھی۔ یہ سنگاپور کی مسلح افواج کے سپاہیوں کی کامیاب تربیت کی انتہا ہے جو انہیں فائر پاور پلاننگ کی پیچیدگیوں سے روشناس کراتی ہے۔ دونوں اطراف نے مشق کے دوران مخصوص ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا اور مشترکہ تربیت کے حصے کے طور پر بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کیا۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

نئی دہلی، 12 دسمبر (یواین آئی) دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر کے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کا سبب بنی ایئر لائن انڈیگو کے لیے مشکلیں بڑھ گئی ہیں، اسے سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) سے متعلق ایک معاملے میں 58.75 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیرِ داخلہ شیوراج پاٹل کا انتقال

سابق وزیرِ داخلہ شیوراج پاٹل کا انتقال

ممبئی، 12 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ شیوراج پاٹل کا طویل علالت کے بعد جمعہ کو مہاراشٹر کے لاتور میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
بین الاقوامی جنمنگل کانفرنس  میں سنتوں اور عوامی نمائندوں نے ہر مہینے ایک اُپواس (روزہ) رکھنے کا عہد کیا

بین الاقوامی جنمنگل کانفرنس میں سنتوں اور عوامی نمائندوں نے ہر مہینے ایک اُپواس (روزہ) رکھنے کا عہد کیا

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) سنتوں اور عوامی نمائندوں نے جمعہ کو قومی دارالحکومت کے بھارت منڈپم میں منعقدہ دو روزہ "بین الاقوامی جنمنگل کانفرنس" میں ہر مہینے ایک اُپواس (روزہ) رکھنے کا عہد کیا۔

...مزید دیکھیں

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا کو100کروڑ کا ہتک عزت نوٹس

نئی دہلی ،12دسمبریواین آئی، کانگریس پارٹی کے ترجمان اور پارٹی کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمیں پون کھیڑا پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انکی ایک پوسٹ کے ردعمل میں 100کروڑ روپئے کا ہتک عزت کا دعوی کیاگیاہے ۔

...مزید دیکھیں
پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں واپسی کے لیے تیار

پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں واپسی کے لیے تیار

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) سات سال کے وقفے کے بعد فرنچائز پر مبنی پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں دوبارہ شروع ہونے والی ہے۔

...مزید دیکھیں

لوک سبھا میں شیوراج پاٹل اور پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اراکین نے سابق مرکزی وزیر اور سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اور 24 سال قبل پارلیمنٹ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو جمعہ کے روز دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے غیر قانونی کھانسی کے شربت معاملے میں تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے

ای ڈی نے غیر قانونی کھانسی کے شربت معاملے میں تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک مبینہ طور پرغیر قانونی کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے منی لانڈرنگ معاملے میں جمعہ کو تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں