InternationalPosted at: Feb 14 2025 12:27PM ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف اور تجارت پر تعمیری بات چیت

واشنگٹن 14 فروری (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیرف اور تجارت کے حوالے سے کافی تعمیری بات چیت ہوئی اور دونوں رہنما باہمی طور پر فائدے مند تجارتی معاہدے پر کام کرنے پر متفق ہوئے امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم مودی کا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اوول آفس میں تنہائی میں ملاقات ہوئی اور پھر وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔
صدر ٹرمپ نے وزیراعظم کو ایک کتاب "اوور جرنی ٹوگیدر" تحفے میں دی۔ انہوں نے ہاؤڈی مودی اور نمستے ٹرمپ پروگرام سے متعلق کئی دیگر تصاویر بھی دکھائیں۔ صدر ٹرمپ نے کتاب پر دستخط کرتے ہوئے لکھا، "مسٹروزیراعظم، آپ عظیم ہیں۔"
مسٹرمودی نے اس ملاقات کی کئی تصاویر ایکس پر مشترک کرتے ہوئے لکھا، "وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شاندار میٹنگ رہی۔ ہماری بات چیت ہند-امریکہ دوستی کو اہم رفتار فراہم کرے گی۔ صدر ٹرمپ اکثر ماگا کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ہندوستان میں، ہم ’وکست بھارت‘ کی سمت کام کر رہے ہیں، جو امریکی تناظر میں مِیگا کی ترجمانی کرتا ہےاور ساتھ میں، ہند-امریکہ کی خوشحالی کے لیے میگا شراکت داری ہے!"
ذرائع نے اس دوطرفہ سربراہی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ٹیرف اور تجارت پر، وزیراعظم مودی نے صدر ٹرمپ کے ساتھ بازار تک رسائی اور دیگر شعبوں سے پیدا ہونے والی ان تشویشات پر تفصیلی بحث کی جو دونوں فریقوں کے ساتھ مشترکہ طور پر موجود ہیں اور جو ہندوستان اور امریکہ جیسے ممالک میں کھپت کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے ان مسائل کو مجموعی تناظر میں حل کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر بحث کی۔ انہوں نے ٹیموں کو ان تشویشات کو دور کرنے سے متعلق معاہدے کو ختم کرنے کی ہدایت دی تاکہ ایک باہمی طور پر فائدے مند تجارتی معاہدے کی سمت مل کر کام کیا جا سکے۔
یواین آئی۔ م س