NationalPosted at: Jan 18 2026 4:58PM ہندوستانی فضائیہ نے "گروڑ کمانڈوز" کے لیے میرون بیریٹ سیرمونیئل پریڈ کا انعقاد کیا

نئی دہلی، 18 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی خصوصی دستہ یونٹ "گروڑ" کے جوانوں کی تربیت کی کامیاب تکمیل کے موقع پر اتوار کو گروڑ رجیمنٹل ٹریننگ سینٹر (جی آر ٹی سی)، ایئر فورس اسٹیشن چنڈی نگر میں میرون بیریٹ سیرمونیئل پریڈ کا انعقاد کیا گیا پریڈ کا معائنہ ایئر اسٹاف آپریشنز (ایئر ڈیفنس) کے معاون سربراہ نے کیا وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اس موقع پر گروڑ رجیمنٹل ٹریننگ سینٹر کے کمانڈنٹ نے تربیت سے متعلق مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی۔ مہمانِ خصوصی نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے "گروڑ" جوانوں کو مبارکباد دی۔
اپنے خطاب میں انہوں نے بدلتے ہوئے سلامتی کے منظرنامے کے مطابق خصوصی دستوں کے لیے سخت تربیت اور اعلیٰ درجے کی مہارت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر کامیاب تربیت یافتہ جوانوں کو میرون بیریٹ، گروڑ پروفیشنسی بیج اور اسپیشل فورسز ٹیَب عطا کیے گئے، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ٹرافیاں بھی دی گئیں۔
پاسنگ آؤٹ تقریب کے دوران گروڑ کمانڈوز نے جنگی فائرنگ، یرغمال بچاؤ آپریشن، فائرنگ ڈرل، اسالٹ ایکسپلوسیو، رکاوٹ عبور، دیوار پر چڑھائی، سلِدرنگ، ریپلنگ اور فوجی مارشل آرٹس جیسے مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔
میرون بیریٹ سیرمونیئل پریڈ "گروڑ" فورس کے لیے فخر اور کامیابی کا لمحہ ہے، جو نہایت مشکل تربیتی پروگرام کی کامیاب تکمیل اور تربیت یافتہ جوانوں کے "نوجوان خصوصی دستہ آپریٹرز" میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آپریشن "سِندور" میں ہندوستانی فضائیہ کے خصوصی دستوں کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے، نئے پاس آؤٹ خصوصی دستہ آپریٹرز آئی اے ایف کی نئی متعین کردہ خصوصی کارروائیوں کو انجام دینے کی صلاحیت کو مزید مضبوط کریں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا