Monday, Jun 15 2026 | Time 23:39 Hrs(IST)
National

بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس

بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ کمزور سرمایہ کاری کے ماحول اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر ملک کی معیشت میں اصلاحات ضروری ہیں اور اس کے لیے اقتصادی پالیسی میں فوری طور پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کی شدید ضرورت ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ بھارتی معیشت کے تعلق سے ماحول اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ اب حکومت کے حامی بھی عوامی سطح پر تشویش کا اظہار کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افراط زر (مہنگائی) کے تخمینے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جبکہ اقتصادی ترقی کی شرح کے تخمینے گھٹ رہے ہیں۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں گراوٹ جاری ہے اور سپلائی چین کی بدانتظامی کی صورتحال ایسی ہو گئی ہے کہ خود وزیر اعظم کو صارفین سے کھپت کم کرنے کی اپیل کرنی پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس طویل عرصے سے ان مسائل کو اٹھاتی رہی ہے اور ان میں سب سے اہم مسئلہ کمزور سرمایہ کاری کا ماحول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کے بغیر اقتصادی ترقی کو تیز اور پائیدار نہیں بنایا جا سکتا، لیکن حقیقی اجرتوں میں جمود، صارفین کی مانگ میں کمی، پالیسیوں میں عدم استحکام، ٹیکس نوٹسز، چھاپوں اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے دباؤ کی وجہ سے سرمایہ کاری کا ماحول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
مسٹر رمیش نے الزام لگایا کہ چین سے سستے سامان کی 'ڈمپنگ' نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو نقصان پہنچایا ہے، اور حکومت کی سرپرستی میں قائم کاروباری اجارہ داری اور 'چندہ لو، دھندا دو' (چندہ لو، کاروبار دو) کے کلچر نے آزاد سرمایہ کاری کے جذبے کو کمزور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرحیں ریکارڈ نچلی سطح پر ہیں اور کمپنیوں کی کمائی بڑھ رہی ہے، لیکن سرمایہ کاری میں تیزی نظر نہیں آ رہی، جبکہ کئی بڑے سرمایہ کار بیرون ملک سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کو خود کی ستائش چھوڑ کر اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی انتظام میں مصروف ہیں، لیکن معیشت کے حوالے سے انہیں نئے علم کی ضرورت ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے

خاص خبریں
امریکہ-ایران معاہدے سے مغربی ایشیا میں امن اور استحکام کی امید : مودی

امریکہ-ایران معاہدے سے مغربی ایشیا میں امن اور استحکام کی امید : مودی

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں ایک اہم پیش رفت میں امریکہ اور ایران کے درمیان بنی رضامندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے خطے میں امن اور استحکام قائم ہوگا مسٹر مودی نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "میں مغربی ایشیا میں تنازعہ ختم کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہوئی مفاہمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، جس نے دنیا بھر میں سنگین اقتصادی خلل پیدا کیا ہے اور کئی ممالک میں جانی نقصان کا سبب بنا ہے۔

...مزید دیکھیں
جےرام رمیش نے امریکہ اور ایران کے درمیان 19 جون کو جنیوا میں مجوزہ معاہدے کا کیا خیرمقدم

جےرام رمیش نے امریکہ اور ایران کے درمیان 19 جون کو جنیوا میں مجوزہ معاہدے کا کیا خیرمقدم

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری جےرام رمیش نے امریکہ اور ایران کے درمیان 19 جون کو جنیوا میں مجوزہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں دشمنی ختم کرنے کی سمت میں یہ ایک مثبت اور ضروری قدم ہےمسٹر رمیش نے امید ظاہر کی کہ امریکہ، ایران اور اسرائیل اس معاہدے پر عمل کریں گے اور یہ پہل خطے میں مستقل امن اور معمول کے تعلقات کی سمت میں راہ ہموار کرے گی۔

...مزید دیکھیں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی

تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی

تہران، 15 جون (یو این آئی) ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران میں تاریخی سطح کا امن تصفیہ ہو گیا ہے، امریکہ اور ایران کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس پر باضابطہ دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹرتھ سوشل پر کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے ہیں اور سب کو مبارک ہو، انھوں نے کہا امریکہ ایرانی بندرگاہوں پر اپنی بحری ناکہ بندی ختم کر رہا ہے اور معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی ملاحوں  کی موت پر مودی خاموشی توڑیں، سخت  احتجاج درج کرائیں  : کانگریس

ہندوستانی ملاحوں کی موت پر مودی خاموشی توڑیں، سخت احتجاج درج کرائیں : کانگریس

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) کانگریس نے امریکی حملے میں ہندوستانی جہاز کے عملے کے تین ارکان کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی سے خاموشی توڑنے اور اس معاملے میں سخت احتجاج درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے پارٹی نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت پر وزیر اعظم کو تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ سمندری سلامتی کا جامع جائزہ لینا چاہیے کانگریس کے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ڈپارٹمنٹ کی سربراہ محترمہ سپریا شرینیت نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم کو اس معاملے میں سخت احتجاج درج کرانے کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیان کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
سلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال

سلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سلوواکیہ کے دورے پر پہنچنے پر کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی اور بڑھتی ہوئی شراکت داری مزید گہری ہوگی مسٹر مودی نے سلوواکیہ کے دارالحکومت پہنچنے کے فوراً بعد کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔

...مزید دیکھیں
پتا لگایا جا رہا ہے کہ کون سا یوگا کس بیماری میں معاون ہو سکتا ہے: جادھو

پتا لگایا جا رہا ہے کہ کون سا یوگا کس بیماری میں معاون ہو سکتا ہے: جادھو

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) مرکزی وزارت آیوش، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ساتھ مل کر یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کون سا یوگا کس بیماری کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتا ہے مرکزی وزیر آیوش پرتاپ راؤ جادھو نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کی وزارت آئی سی ایم آر اور دیگر طبی تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کس قسم کی بیماری میں کون سا یوگا کیا جائے، جس سے مریض جلد صحت یاب ہو سکے۔

...مزید دیکھیں
ایران-امریکہ معاہدے سے سینسیکس میں تقریباً 1300 پوائنٹس کا اچھال

ایران-امریکہ معاہدے سے سینسیکس میں تقریباً 1300 پوائنٹس کا اچھال

ممبئی 15 جون (یو این آئی) ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ہونے کی خبر سے گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 1300 پوائنٹس کے قریب اچھل گیاسینسیکس 1197.32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76725.27 پوائنٹس پر کھلا اور 1293 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 76821 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

...مزید دیکھیں

ڈی پی ورلڈ پی جی ٹی آئی کا تاریخی شہر وارانسی میں آغاز

15 Jun 2026 | 9:56 PM

وارانسی، 15 جون (یواین آئی ) ڈی پی ورلڈ پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا تاریخی شہر وارانسی میں پہلی مرتبہ اپنے مقابلے کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ نیٹ جین سیزن کا چھٹا ایونٹ 16 سے 18 جون 2026 تک بی ایل ڈبلیو گرینز گولف کورس میں کھیلا جائے گا۔یہ وارانسی میں پی جی ٹی آئی کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا، جس کے لیے 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔ مقابلہ 54 ہولز (تین راؤنڈز) پر مشتمل ہوگا، جبکہ 36 ہولز کے بعد کٹ نافذ کیا جائے گا۔ ٹاپ 36 کھلاڑی اور برابر اسکور والے کھلاڑی آخری اور تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 72 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ نمایاں شرکاء میں سنیّت چورسیا (2026 ڈی پ.