InternationalPosted at: Feb 5 2025 4:20PM امریکی فوجی طیارہ غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو لے کر امرتسر پہنچ گیا

امرتسر، 5 فروری (یو این آئی) امریکی فوجی طیارہ سی17-17 ملک بدر کئے گئے غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کی پہلی کھیپ کے طور پر جس میں 104 ہندوستانیوں شامل ہیں، بدھ کی دوپہر 1.55 بجے امرتسر کے سری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا ذرائع نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں سے 30 پنجاب سے، 33 ہریانہ اور گجرات سے تین، مہاراشٹر اور اتر پردیش سے دو اور دو چندی گڑھ سے ہیں ابتدائی انکوائری اور تصدیق کے بعد انتظامیہ نے انہیں پنجاب اور ہریانہ میں ان کی رہائش گاہوں پر واپس بھیجنے کے انتظامات کیے ہیں۔
مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہاں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کی یہ پہلی کھیپ ہے جسے غیر قانونی طریقوں سے امریکہ میں داخل ہونے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات کے بعد ملک بدر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے بہت سے لوگ، جنہوں نے 'ڈونکی راستوں' یا دیگر غیر قانونی طریقوں سے امریکہ میں داخل ہونے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کیے، اب ملک بدری کا سامنا کر رہے ہیں۔
ہوائی جہاز پر لائے گئے غیر قانونی تارکین میں سے اسی فیصد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں، جب کہ 12 کی عمریں 16 سال سے کم تھیں، جن میں چار اور پانچ سال کے دو بچے بھی شامل تھے۔ کل 104 مسافروں میں سے 12 تارکین وطن کی عمریں 16 سال سے کم ہیں، جن میں چار اور پانچ سال کے دو بچے بھی شامل ہیں۔ چار سالہ بچہ گجرات کے مہسانہ کا رہنے والا ہے۔ طیارے میں سب سے معمر مسافر ممبئی سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ گروندر سنگھ ہیں۔ پنجاب کے 30 مقامی باشندوں میں سے سب سے زیادہ چھ کا تعلق ریاست کے دوآبہ کے این آر آئی بیلٹ میں ضلع کپورتھلا سے ہے۔
پانچ جلاوطن افراد امرتسر کے رہائشی ہیں، چار جالندھر اور پٹیالہ سے، دو دو ہوشیار پور، لدھیانہ اور شہید بھگت سنگھ نگر اور ایک ایک فتح گڑھ صاحب، موہالی، سنگرور، گورداسپور اور ترن تارن سے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔