NationalPosted at: Jan 13 2026 2:05PM انڈیگو کی نیو ایئر سیل، کرایہ 1,499 روپے سے شروع
نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) نجی فضائی کمپنی انڈیگو نے منگل کو نیو ایئر سیل کا اعلان کیا، جس میں گھریلو راستوں پر کرایہ 1,499 روپے سے شروع ہو رہا ہےانڈیگو نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ سیل 13 سے 16 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس میں گھریلو راستوں پر تمام ٹیکس اور فیس سمیت کرایہ 1,499 روپے سے شروع ہوگا، جبکہ بین الاقوامی راستوں پر کرایہ 4,499 روپے سے شروع ہوگا۔ ساتھ ہی منتخب 6E Add-ons پر 70 فیصد تک رعایت بھی دی جائے گی۔
اس آفر کے تحت 20 جنوری سے 30 اپریل تک کے سفر کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کی جا سکے گی۔ بکنگ سفر سے کم از کم سات دن پہلے کرانی ہوگی۔
انڈیگو اسٹریچ کا کرایہ منتخب گھریلو راستوں پر 9,999 روپے سے شروع ہوگا۔
ایئرلائن نے بتایا کہ انڈیگو کی ویب سائٹ، ایپ، واٹس ایپ اور اے آئی اسسٹنٹ 6Eskai سے براہِ راست ٹکٹ بک کرانے پر دو سال تک کے بچوں کے ٹکٹ ایک روپے میں بک کرائے جا سکیں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا