NationalPosted at: May 15 2025 9:20PM ہندوستان میں ترک کمپنی کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی
نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) ترکی کے خلاف ایک اور سخت کارروائی کرتے ہوئے، جس نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی جوابی فوجی کارروائی میں مدد کی تھی، ہندوستان نے جمعرات کو اپنی کمپنی سلیبی ائرپورٹ سروسیز انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی۔
شہری ہوا بازی کی وزارت نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسی کے زمرے میں سلیبی ائرپورٹ سروسیز انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ کی سیکورٹی کلیئرنس کو فوری اثر سے منسوخ کیا جا رہا ہے۔
بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ یہ قدم قومی سلامتی کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ یہ کمپنی دہلی اور ممبئی کے ہوائی اڈوں پر کام کر رہی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ جب سے ہندوستان کو معلوم ہوا کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی فوجی کارروائی میں ہندوستان کے خلاف بڑے پیمانے پر ترک ڈرون استعمال کیے گئے ہیں، وہ ترکی اور اس کے اداروں اور کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہے۔
یواین آئی۔ ظا