NationalPosted at: Jun 20 2024 4:08PM انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم مودی سے اسٹریٹیجک ساجھیداری کو مضبوط بنانے پر بات کی
نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) انڈونیشیا کے نو منتخب صدر پرابوو سوبیانتو نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے یہ اطلاع دی وزیر اعظم نے پوسٹ میں لکھا "منتخب صدر پرابوو سوبیانتو کی فون کال موصول کرکے خوشی ہوئی۔ صدر کے طور پر ان کی آئندہ مدت میں کامیابی کی خواہش کرتے ہیں۔ "ہم نے ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک ساجھیداری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جو ہمارے تہذیبی تعلقات پر مبنی ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ مسٹر سوبیانتو گزشتہ مارچ میں ہی انڈونیشیا کے صدر منتخب ہوئے ہیں ۔
یو این آئی ۔ ع خ