SportsPosted at: Apr 29 2025 10:35PM کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلس کو 205 رن کا ہدف دیا
نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) انگکرش رگھوونشی (44)، رنکو سنگھ (36)، اجنکیا رہانے اور رحمن اللہ گرباز (26-26) اور سنیل نارائن (27) کی شاندار اننگز کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے منگل کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 48 ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کو 205 رن کا ہدف دیا۔
آج دہلی کیپٹلس کے کپتان اکشر پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی بیٹنگ کے لیے اتری رحمان اللہ گرباز اور سنیل نارائن کی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 48 رن بنائے۔