SportsPosted at: Apr 23 2025 11:28PM سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا
حیدرآباد، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 41 ویں میچ میں ہینرک کلاسن (71) اور ابھینو منوہر (43) کی جوڑی نے بدھ کو جدوجہد سے پر اننگز کھیلتے ہوئے چھٹے وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت کرکے سن رائزرس حیدرآباد کو مشکل سے نکال کر ممبئی انڈینس کے سامنے 144 رنوں کا ہدف رکھا۔
آج یہاں ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کرنے اتری سن رائزرز حیدرآباد کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے یکے بعد دیگرے 13 کے اسکور تک اپنے ٹاپ چار وکٹ گنوادئے۔