SportsPosted at: May 19 2024 7:53PM سن رائزرز حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
حیدرآباد، 19 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 69ویں میچ میں اتوار کو ابھیشیک شرما (66) اور ہینرک کلاسن (42) کی شاندار بلے بازی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔
آج یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 215 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں ٹریوس ہیڈ (0) کا وکٹ گنوا دیا۔
اس کے بعد ابھیشیک شرما اور راہل ترپاٹھی نے اننگز کو سنبھالا۔