SportsPosted at: Apr 15 2025 11:08PM ہرشت، چکرورتی اور نارائن نے پنجاب کنگز کو 111 رنز پر ڈھیر کیا
موہالی، 15 اپریل (یواین آئی)۔
ہرشت رانا (تین وکٹ)، چکرورتی اور نارائن (دو، دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 31ویں میچ میں پنجاب کنگز کو صرف 111 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
آج یہاں پنجاب کنگز کے کپتان شریئس ایر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔