SportsPosted at: Apr 25 2025 11:42PM سن رائزرس حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا
چنئی، 25 اپریل (یو این آئی) ہرشل پٹیل (چار وکٹ)، کپتان پیٹ کمنز اور جے دیو انادکٹ (دو وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد ایشان کشن (44) اور کامندو مینڈس (32) رنوں کی اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے جمعہ کو انڈین پریمیم لیگ (آئی پی ال) کے 43ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی 155 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی۔
پہلے ہی اوور میں خلیل احمد نے ابھیشیک شرما (0) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا ۔
اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے ایشان کشن نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔