SportsPosted at: Mar 25 2025 11:55PM پنجاب کنگس نے سنسنی خیز مقابلے میں گجرات ٹائٹنس کو 11 رنوں سے ہرا یا
احمد آباد، 25 مارچ (یو این آئی) کپتان شریئس ایر (ناٹ آؤٹ 97)، ششانک سنگھ (44 ناٹ آؤٹ) اور پریانش آریہ (47) کی شاندار اننگز کے بعد آخری اوورز میں گیند بازی کے شاندار مظاہرے کی بدولت پنجاب کنگس (پی بی کے ایس) نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے پانچویں میچ میں گجرات ٹائٹنس (جے ٹی) کو 11 رنوں سے شکست دے دی۔
پنجاب کنگز کے 243 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے سائی سدرشن اور کپتان شبھمن گل کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے (61) رنز جوڑے۔
چھٹے اوور میں گلین میکسویل نے شبھمن گل کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔