SportsPosted at: May 23 2024 12:02AM راجستھان رائلز نے رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹ سے دی شکست
احمد آباد، 22 مئی (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد یشسوی جیسوال (45)، ریان پراگ (36) اور شمرون ہیٹمائر (26) کی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایلیمینیٹر میچ میں رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹوں سے شکست دی راجستھان رائلز نے 173 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھی شروعات کرنے کی کوشش کی۔
اس دوران چھٹے اوور میں لوکی فرگوسن نے ٹام کوہلر کیڈمور (20) کو بولڈ کرکے بنگلورو کو پہلی کامیابی دلائی۔
اس کے بعد یشسوی جیسوال اور کپتان سنجو سیمسن نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔