SportsPosted at: Mar 22 2025 9:20PM آئی پی ایل سیزن 18 کا پہلا ٹاس آر سی بی نے جیت کر کولکتہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی
کولکتہ، 22 مارچ (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں ایڈیشن کے پہلے میچ کا ٹاس رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جیت کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔
آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار نےپہلے فیلڈنگ کے فیصلے پر کہا، "پچ اچھی نظر آ رہی ہے اور ہماری ٹیم کی کوشش یہی ہوگی کہ کے کے آر کو کم سے کم اسکور پر روکا جائے۔
"
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم کی تیاری بہترین ہے اور کھلاڑی کافی پُراعتماد نظر آ رہے ہیں۔