SportsPosted at: Apr 15 2025 11:47PM پنجاب کے گیندبازوں نے شاندار دفاع کرتے ہوئے کولکتہ کی ٹیم کو 95 رن پر سمیٹ کر 16 رن سے میچ جیتا
موہالی، 15 اپریل (یواین آئی) پنجاب کنگز کے گیندبازوں نے چھوٹے اسکور کا شاندار دفاع کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 31ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائڈرز (کے کے آر) کی پوری ٹیم کو 95 رن کے اسکور پر آل آوٹ کرکے 16 رن سے شکست دے دی ۔
پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کی تاریخ کے کم ترین سکور کا دفاع کیا۔
ٹیم نے منگل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ملان پور میں 112 رنز کے ہدف کا تعاقب نہیں کرنے دیا۔