SportsPosted at: May 21 2025 12:00AM راجستھان رائلز نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹوں سے دی شکست
نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) یدھویر سنگھ چرک اور آکاش مدھوال (تین تین وکٹ) کے بعد ویبھو سوریہ ونشی (57) اور کپتان سنجو سیمسن (41) کی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی) 2025 کے 63ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو 17 گیندیں باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دی۔
188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز کے اوپنرز یشسوی جیسوال اور ویبھو سوریہ ونشی نے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 37 رنز جوڑے۔
چوتھے اوور میں انشول کمبوج نے یشسوی جیسوال کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔