Saturday, May 16 2026 | Time 17:34 Hrs(IST)
International

ایران کی طاقتور مسلح افواج تیار کھڑی ہیں: محسن رضائی

ایران کی طاقتور مسلح افواج تیار کھڑی ہیں: محسن رضائی

تہران، 6 مئی (یو این آئی) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے خطے میں اپنی عسکری کارروائیاں جاری رکھیں تو امریکی افواج کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے صدر، وزیر جنگ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میں ایک بات مشترک ہے، وہ اپنے وہم کو کامیابی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج تیار کھڑی ہیں، امریکی افواج کے لیے جو کچھ منتظر ہے وہ نار منڈی یا سسلی جیسا نہیں بلکہ طبس اور اصفہان جیسا ہوگا۔ وہم میں نہ رہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کررہا ہے، کوئی ملک اس کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔
واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں مختلف ممالک کے پھنسے ہوئے بحری جہازوں کے عملے کی زندگیوں کو خطرہ ہے، خلیج فارس میں پھنسے 23ہزار افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم کا اعلان کیا۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ پروجیکٹ فریڈم آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے اہم قدم ہے،کسی پرحملہ نہیں کیا، آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے، کوئی ملک اس کو کنٹرول نہیں کرسکتا، ایرانی رجیم ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔ ’ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو آج ہم یہاں نہ ہوتے، اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ ختم ہو جاتا‘ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اقدام سے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کی اوّلین ترجیح امن ہے، ایرانی کشتیاں بحری جہازوں کو نقصان پہنچاتی ہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے، ایران کو حقیقت تسلیم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

نوئیڈا مزدور تحریک کے سلسلے میں گرفتار ستیم ورما کے خلاف این ایس اے ہٹانے کا مطالبہ

16 May 2026 | 5:15 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) شہری حقوق کی تنظیم 'جن ہستکشیپ' نے نوئیڈا میں مزدور تحریک سے وابستہ تشدد کے سلسلے میں گرفتار صحافی و مصنف ستیم ورما اور تحریک کار آکرتی چودھری کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) لگائے جانے کو بے بنیاد اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .