Wednesday, Jul 16 2025 | Time 12:56 Hrs(IST)
International

ایران کا میزائل حملوں میں 4 اسرائیلوں کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان

ایران کا میزائل حملوں میں 4 اسرائیلوں کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان

تہران/تل ابیب، 24 جون (یو این آئی) ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کردی، اس سے قبل ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 4 میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے بھی جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین سے خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ مرحلہ وار جنگ بندی 24 گھنٹے کا عمل ہوگا، جس کا آغاز منگل کو صبح 4 بجے (جی ایم ٹی) کے قریب ایران کی جانب سے یکطرفہ طور پر تمام فوجی کارروائیاں روکنے سے ہوگا، انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل اس کے 12 گھنٹے بعد جنگی کارروائیاں روک دے گا۔\\\\
جنگ بندی کے اعلان کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور ایران تقریباً ایک ہی وقت میں میرے پاس آئے اور کہا’امن!’،میں جان گیا کہ یہی وہ لمحہ تھا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہاکہ دنیا، اور خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ اس کے اصل فاتح ہیں، دونوں ممالک اپنے مستقبل میں بے پناہ محبت، امن اور خوشحالی دیکھیں گے، ان کے پاس حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، اور اگر وہ راستبازی اور سچائی کے راستے سے بھٹک گئے، تو کھونے کے لیے بھی بہت کچھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اسرائیل اور ایران کا مستقبل لامحدود ہے، اور بڑی امیدوں سے بھرا ہوا ہے،خدا آپ دونوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے‘۔
صدر ٹرمپ نے ایک اور پیغام میں کہا کہ اگر ہمارے بی 2 کے عظیم پائلٹس اور اس آپریشن میں شریک افراد کی مہارت اور جرات نہ ہوتی تو ہم آج کے معاہدے تک کبھی نہ پہنچ پاتے۔
انہوں نے کہاکہ ایک خاص اور نہایت ستم ظریفانہ انداز میں شام دیر گئے کیا گیا وہ بالکل درست حملہ ہی وہ لمحہ تھا جس نے سب کو ایک جگہ لا کھڑا کیا اور یوں معاہدہ طے پا گیا۔
جنگ بندی کے نفاذ سے قبل ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی ہنگامی امدادی اداروں نے منگل کو بتایا کہ جنوبی اسرائیل کے شہر بئر السبع میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہونے والا تھا۔
اسرائیل کے امدادی ادارے میگن ڈیوڈ ایڈم (ایم ڈی اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ جنوبی اسرائیل میں میزائل گرنے کے مقام پر اب تک 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، 2 افراد کو درمیانے درجے کی چوٹوں کے ساتھ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ تقریباً 6 افراد کو معمولی زخموں کے باعث موقع پر ہی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا ’اِرِب‘ نے اطلاع دی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے ان دو حریف ممالک کے درمیان مرحلہ وار جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر 5 مرتبہ میزائل داغے گئے ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ میں ایران کے میزائل حملوں کے باعث ایک گھنٹے کے دوران 6 مرتبہ سائرن بجے، عمارت پر میزائل لگنے سے4 افراد ہلاک اور کم ازکم 11 زخمی ہوئے۔
اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح طلوع آفتاب سے قبل دو گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے کئی میزائل حملوں کی لہروں کا اعلان کیا، جن کے دوران ساحلی شہر تل ابیب سمیت شمال اور جنوب کے مختلف علاقوں میں کئی بار خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
اے ایف پی کے مطابق جارحیت میں کسی بھی قسم کی کمی عالمی رہنماؤں کے لیے ایک بڑی راحت ثابت ہوگی، جو اس بڑھتے ہوئے تشدد کے وسیع تر علاقائی تصادم میں تبدیل ہونے کے خدشے سے شدید پریشان ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے 500 سے زائد میزائل اور تقریباً ایک ہزار ڈرونز کو تباہ کیا۔
جنگ کے 12 دن گزرنے کے باوجود مکمل نقصانات کا اندازہ تاحال نہیں لگایا جا سکا، کیونکہ فوجی سنسرشپ کے قوانین معلومات کی اشاعت کو محدود کررکھا ہے، تاہم ملک بھر میں کم از کم 50 میزائل حملوں کے اثرات کی تصدیق ہو چکی ہے اور منگل کے حملوں سے پہلے سرکاری ہلاکتوں کی تعداد 24 تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ  کا کیا آغاز

امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ کا کیا آغاز

نیو یارک، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ نے برازیل کے خلاف 1974 کے تجارتی ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت کاروباری پالیسیوں کی جانچ شروع کی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ  جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے  میں تعاون دینے کو تیار

ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے میں تعاون دینے کو تیار

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے بنگلہ دیش کے میمن سنگھ میں مشہور فلمساز اور ادیب ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو منہدم کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش حکومت سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور اس جگہ کو میوزیم کی شکل دینے پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری  دورے پر

وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری دورے پر

بھوپال، 16 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج سے 19 جولائی تک اسپین کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں
پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

لکھنؤ، 16 جولائی (یو این آئی) پورے شمالی ہندوستان میں بارش کے دوران اتر پردیش میں گنگا اور جمنا سمیت زیادہ تر ندیوں کی پانی کی سطح میں اضافے سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہونے لگا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے اسکولوں کو  پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی کے اسکولوں کو پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) دہلی کے اسکولوں کو آج مسلسل تیسرے دن پانچ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی۔

...مزید دیکھیں
کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

پونے ، 16 جولائی (یو این آئی) لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کے پڑپوتے اور معروف اخبار 'کیسری' کے ایڈیٹر ڈاکٹر دیپک تلک کا ان کی رہائش گاہ پونے میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
دنیا کے سب سے معمر  ایتھلیٹ فوجا سنگھ ایک عالمی آئیکن کی حیثیت رکھتے تھے

دنیا کے سب سے معمر ایتھلیٹ فوجا سنگھ ایک عالمی آئیکن کی حیثیت رکھتے تھے

16 Jul 2025 | 11:02 AM

کم عمری میں جو کھلاڑی اپنی صلاحیت کا لوہا منواتے ہیں وہ دیرپا سرخیوں میں نظر آتے رہتے ہیں۔ لیکن ایک شخص کھیل کی دنیا میں ایسا بھی گذرا ہے جس نے تمام جوانی گزارنے کے بعد کھیلوں میں حصہ لیا۔ ایسا ہی ایک نام فوجا سنگھ کا ہے جو یکم اپریل 1911 کو بیاس پنڈ، جالندھر، پنجاب، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔چار بچوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ ٹانگیں پتلی اور کمزور ہونے کی وجہ سے فوجا پانچ سال کی عمر تک چل نہیں پاتے تھے اور مشکل سے ہی لمبا فاصلہ طے کر پاتے تھے۔ اس وجہ سے ان کے ساتھی انہیں اکثر چھیڑا کرتے تھے اور انہیں مزاقاً ڈنڈا کے نام سے پکارتے تھے۔ فوجا سنگھ کا بچپن آسان نہیں تھا۔ ان کے گھر والوں کا خیال تھا کہ وہ معذور ہیں کیونکہ وہ پانچ سال کی عمر تک چلنے کے قابل نہیں تھے۔ پتلی اور کمزور ٹانگوں کی وجہ سے وہ مشکل سے لمبا فاصلہ طے کر پاتے تھے۔ ایک نوجوان کے طور پر انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے کھیتی باڑی کی۔