Tuesday, Jul 15 2025 | Time 13:01 Hrs(IST)
International

ایران کا اسرائیل کے ٹیکنالوجی پارک پر بیلسٹک میزائلوں سےحملہ، شدید مالی نقصان، 7 افراد زخمی

ایران کا اسرائیل کے ٹیکنالوجی پارک پر بیلسٹک میزائلوں سےحملہ، شدید مالی نقصان، 7 افراد زخمی

تہران، 20 جون (یو این آئی)ایران نے اسرائیل پر ایک مرتبہ پھر میزائل حملہ کردیا، بیرشیبہ میں میزائل گرنے سے شدید نقصان ہوا ہے، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو اسکی وجہ قرار دے دیا اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے جمعے کی صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، اسرائیل کے شہر بیرشیبہ میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جبکہ ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے سے بیرشیبہ میں شدید نقصان پہنچا ہے، میزائل رہائشی اپارٹمنٹس کے قریب گرا، جس سے کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
ایک فوجی اہلکار کے مطابق، آج صبح بیرشیبہ پر ایران کے حملے میں ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا، جسے روکا نہیں جا سکا اور کئی رہائشی اپارٹمنٹس کے قریب گرا۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق سوروکا میڈیکل سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرشیبہ کے علاقے میں میزائل گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے ادارے میگن ڈیوڈ ایڈم کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح جنوبی اسرائیل پر ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی بارش کے بعد اسے کسی زخمی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یہ حملہ اُس واقعے کے تقریباً 24 گھنٹے بعد ہوا جب ایک ایرانی میزائل بیرشیبہ کے سوروکا ہسپتال سے ٹکرایا تھا، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی ایمرجنسی سروس ایجنسی میگن ڈیوڈ ایڈم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کے مطابق، جنوبی شہر کی ایک سڑک پر کئی مقامات پر آگ لگی دیکھی جا سکتی ہے، جو مائیکروسافٹ کے دفتر والے ٹیک پارک کے قریب واقع ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی ضلع میں گولہ بارود گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جو کھلے علاقوں میں گرے، پولیس کے مطابق املاک کو نقصان پہنچا ہے لیکن جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بیرشیبہ نیگیو کے صحرا میں واقع ہے، جہاں اسرائیل کا نیواتیم فضائی اڈہ بھی موجود ہے۔
اسرائیلی اخبار ہیرٹز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی ایرانی میزائل روکنے میں ناکامی کی وجہ ہوسکتی ہے۔
دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے رات بھر کارروائیوں کے دوران 4 ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق ایک ڈرون کو حیفہ کے اوپر مار گرایا گیا، جبکہ باقی تین ڈرونز کو بحیرۂ مردار کے علاقے میں روکا گیا۔
اسرائیلی فوج نے ان میں سے بعض ڈرونز کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں ڈرونز کو نشانہ بنانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
جے شنکر کی شی جن پنگ سے ملاقات

جے شنکر کی شی جن پنگ سے ملاقات

بیجنگ/نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورے پر ہیں، انہوں نے منگل کے روز بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی  دھمکی

ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی دھمکی

واشنگٹن، 15 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو ہتھیاربھیجے گا،بی بی سی کے مطابق امریکہ نے روس کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر 50 دنوں کے اندر جنگ ختم کرنے کا معاہدہ نہیں ہوا تو وہ روس پر سخت ٹیرف عائد کر ے گا۔

...مزید دیکھیں
چین نے تیان ژھو-9 کارگو کرافٹ لانچ کیا

چین نے تیان ژھو-9 کارگو کرافٹ لانچ کیا

وین چانگ، ہینان، 15 جولائی (یو این آئی) چین نے منگل کی صبح تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر سامان پہنچانے کے لیے کارگو خلائی جہاز ’تیان ژھو-9‘ کو مدار میں روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر: ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، کم ازکم 3 کی موت، کئی زخمی

جموں وکشمیر: ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، کم ازکم 3 کی موت، کئی زخمی

جموں، 15 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے پونڈا علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد کی موت جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

جموں، 15 جولائی (یو این آئی) سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی حصار میں منگل کی صبح بھگوتی نگر بیس کمیپ سے کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے فوجا سنگھ کے انتقال پر کیا  تعزیت اظہار

مودی نے فوجا سنگھ کے انتقال پر کیا تعزیت اظہار

جالندھر/نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سب سے معمر میراتھن رنر فوجا سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں میں بین ریاستی منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، دو گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں میں بین ریاستی منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، دو گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں، 15 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے جموں میں ایک بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے بڑی مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی  دھمکی

ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی دھمکی

15 Jul 2025 | 11:59 AM

واشنگٹن، 15 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو ہتھیاربھیجے گا،بی بی سی کے مطابق امریکہ نے روس کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر 50 دنوں کے اندر جنگ ختم کرنے کا معاہدہ نہیں ہوا تو وہ روس پر سخت ٹیرف عائد کر ے گا۔

اڈیشہ میں بی جے پی کے نظام نے ایک بیٹی کا قتل کردیا: راہل گاندھی

15 Jul 2025 | 12:55 PM

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اڈیشہ میں ایک نوعمر لڑکی کی خود سوزی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نظام کے ذریعہ قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عصمت دری کرنے والوں کو پکڑنے کی اس کی درخواست سن لی جاتی تو یہ بیٹی آج ہمارے درمیان زندہ ہوتی۔

ہاکی: سردار اسنگھ ،غیر معمولی مہارت، اسٹریٹجک پلے میکنگ اور  انتھک توانائی کے لیے مشہور

ہاکی: سردار اسنگھ ،غیر معمولی مہارت، اسٹریٹجک پلے میکنگ اور انتھک توانائی کے لیے مشہور

15 Jul 2025 | 11:32 AM

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) سردارا سنگھ ہندوستانی فیلڈ ہاکی کی ایک نمایاں شخصیت ہیں، جنہیں ملک کے اب تک کے بہترین مڈفیلڈرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ سردارا سنگھ، ایک ہندوستانی فیلڈ ہاکی کوچ اور سابق فیلڈ ہاکی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ عام طور پر سینٹر ہاف پوزیشن پر کھیلتے ر ہے۔ سردارا ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی اس وقت بنے جب انہوں نے 2008 کے سلطان اذلان شاہ کپ میں ٹیم کی قیادت کی۔

بی جے پی بلاک صدر پر بی ای او کو تھپڑ مارنے کا الزام

15 Jul 2025 | 12:47 PM

بھنڈ، 15 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں کلکٹرکے ذریعہ طالب علم کو تھپڑ مارنے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ تھپڑ مارنے سے متعلق ایک اور معاملہ ضلع میں طول پکڑ رہا ہے۔