Saturday, Jul 12 2025 | Time 05:47 Hrs(IST)
International

ایران شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ہم صرف جوہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں : نیتن یاہو

ایران شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ہم صرف جوہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں : نیتن یاہو

تل ابیب، 21 جون (یواین آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور تل ابیب اس سے گریز کر رہا ہے۔
العربیہ کے مطابق نیتن یاہو نے تل ابیب میں معروف وائزمین انسٹی ٹیوٹ کے قریب ایرانی میزائلوں سے ہونے والے نقصانات کے معائنے کے دوران کہا کہ ایران شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہم اپنی بمباری میں اس سے گریز کر رہے ہیں۔ ہم صرف جوہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم ایرانی حکومت کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہمارا مقصد ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنا ہے اور ہمارے پاس ضروری صلاحیتیں موجود ہیں۔ ایران کے پاس 28000 میزائل ہیں اور وہ جوہری بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
دوسری جانب نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔ وہ ایک عظیم رہنما ہیں اور میں ہماری مدد کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دو ہفتوں کے اندر فیصلہ کریں گے کہ آیا امریکہ اسرائیل ایران محاذ آرائی میں مداخلت کرے گا یا نہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے ٹرمپ کے ایک پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اس حقیقت کی بنیاد پر کہ ایران کے ساتھ مستقبل قریب میں ہونے یا نہ ہونے والے مذاکرات کا ایک اہم موقع ہے میں اگلے دو ہفتوں میں مداخلت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں اپنا فیصلہ کروں گا۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
وزیر اعظم مودی   51 ہزار سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کریں گے

وزیر اعظم مودی 51 ہزار سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کریں گے

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز 16ویں روزگار میلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں 51 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو تقرری نامے تقسیم کریں گے وزیر اعظم کے دفتر نے آج بتایا کہ مسٹر مودی اس موقع پر نو منتخب ملازمین سے خطاب بھی کریں گے روزگار میلہ روزگار کے مواقع کو اولین ترجیح دینے کے حکومتی عزم کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔

...مزید دیکھیں
آپریشن سندور: اجیت ڈوبھال نے بین الاقوامی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا

آپریشن سندور: اجیت ڈوبھال نے بین الاقوامی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا

چنئی، 11 جولائی (یو این آئی) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے آج بین الاقوامی میڈیا، خاص طور پر دی نیویارک ٹائمز کے آپریشن سندورکے بارے میں کیے گئے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا کہ وہ کم از کم ایک ہی تصویر ایسی پیش کردیں کہ جس سے یہ بات ثابت ہوسکے کہ پاکستان کے ساتھ تنازع میں ہندوستان کو نقصان ہوا ہے مسٹر ڈوبھال نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی- مدراس میں منعقدہ 62 ویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب میں مغربی میڈیا کے بیانیے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ’’غیر ملکی میڈیا نے لکھا ہے کہ پاکستان نے یہ کیا،وہ کیا۔

...مزید دیکھیں
مودی اڈیشہ کے جنگلات اور زمین اپنے دوستوں کے حوالے کر  رہے ہیں: کانگریس

مودی اڈیشہ کے جنگلات اور زمین اپنے دوستوں کے حوالے کر رہے ہیں: کانگریس

نئی دہلی، 11 جولائی (یو اين آئی) کانگریس کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف اپنے چند صنعتکار دوستوں کے فائدے کے لیے کام کرتے ہیں، اس لیے انھوں نے اڈانی جیسے اپنے چند صنعتکار دوستوں کو اڈیشہ کی زمین اور جنگلات سونپ دیے ہیں مسٹر کھڑگے نے سوشل میڈیا ' ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "میں اڈیشہ کے عظیم ہیرو 'اتکلمنی' گوپ بندھو داس جی، بیرسٹر مدھوسدن داس جی اور ریاست کے تمام عظیم مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

...مزید دیکھیں
مودی اور آر ایس ایس پر قابل اعتراض تصویر تنازعہ کی سپریم کورٹ  میں سماعت 14 جولائی کو

مودی اور آر ایس ایس پر قابل اعتراض تصویر تنازعہ کی سپریم کورٹ میں سماعت 14 جولائی کو

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر مبینہ قابل اعتراض تبصروں کے ساتھ قابل اعتراض تصویر بنانے کے معاملے میں ملزم ہیمنت مالویہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔

...مزید دیکھیں
لارڈز ٹیسٹ- دوسرے دن ہندوستان کا اسکور تین وکٹ پر 145 رن،راہل کی نصف سنچری

لارڈز ٹیسٹ- دوسرے دن ہندوستان کا اسکور تین وکٹ پر 145 رن،راہل کی نصف سنچری

لندن، 11 جولائی (یواین آئی)ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تیسرا ٹیسٹ میچ برابری پر ہے۔

...مزید دیکھیں
فوج کی طرف سے امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کے لیے 'آپریشن شیوا'  کی شروعات

فوج کی طرف سے امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کے لیے 'آپریشن شیوا' کی شروعات

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) فوج نے محفوظ امرناتھ یاترا کے لیے سول انتظامیہ اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے ساتھ مل کر 'آپریشن شیوا 2025' شروع کیا ہے اس خصوصی آپریشن کا مقصد امرناتھ یاترا کے شمالی اور جنوبی دونوں راستوں پر بالخصوص آپریشن سندور کے بعد دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر مضبوط اور سخت سکیورٹی فراہم کرنا ہے اس سال سلامتی مہم کے لیے ٹیکنالوجی اور دیگر ضروری وسائل سے لیس 8500 سے زائد سپاہیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن کی میعاد میں توسیع

مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن کی میعاد میں توسیع

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) حکومت نے مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن کی میعاد اگلے سال 22 اگست تک بڑھا دی ہے وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن امور نے جمعہ کے روز جاری کردہ حکم نامہ میں کہا کہ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 1989 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر اور موجودہ داخلہ سکریٹری گووند موہن کی مدت کار میں اگلے سال 22 اگست تک یا اگلے احکامات تک توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

پی ڈی ایس کو شفاف اور جوابدہ بنایا جائے گا: سرسا

12 Jul 2025 | 12:01 AM

نئی دہلی، 11 جولائی (یواین آئی) دہلی کے خوراک و سپلائی کےوزیر منجندر سنگھ سرسا نے جمعہ کو کہا کہ عوامی تقسیم کاری نظام (پی ڈی ایس) کو شفاف اور جوابدہ بنانے کے لیے محکمہ تمام 1967 مناسب قیمت کی دکانوں پر ای-پاس مشینوں کو ڈیجیٹل وزن مشینوں سے منسلک کرنے کا عمل شروع کرنے جا رہا ہے۔