InternationalPosted at: Apr 8 2026 1:58PM ایران۔امریکہ فوری جنگ بندی پرمتفق: شہباز شریف
اسلام آباد، 8 اپریل (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ، بشمول لبنان، تمام محاذوں پر فوری اور جامع جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں شہباز شریف نے کہا: “مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایران اور امریکہ ہر جگہ فوری طور پر جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔
” انہوں نے اس اقدام کو ایک "بصیرت انگیز قدم" قرار دیا جس کا مقصد تنازعات سے متاثرہ مغربی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کی بحالی ہے ۔
اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم نے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور باضابطہ طور پر ان کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے مدعو کیا۔