InternationalPosted at: Feb 18 2025 4:07PM جنگ کے بعد غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی حکمرانی منظور نہیں: نیتن یاہو
یروشلم، 18 فروری (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے جنگ کے بعد غزہ پر فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کی حکمرانی کے امکان کو مسترد کر دیا میڈیا رپورٹس کے جواب میں کہ حماس نے پی اےکو انکلیو کا کنٹرول چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کی تھی نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا’’جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا غزہ میں جنگ کے اگلے دن، حماس اور فلسطینی اتھارٹی نہیں ہوگی انہوں نے غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سابقہ منصوبے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا، جس میں انکلیو کی فلسطینی آبادی کو پڑوسی ممالک میں منتقل کرنا شامل ہے۔ عرب لیڈروں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے علیحدہ غزہ کے قیام کے منصوبے پر قائم ہوں۔
اسرائیل غزہ پٹی، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کی خودمختاری پر اعتراض کرتا ہے، جس علاقے پر اس نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں قبضہ کرلیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔