Saturday, Nov 8 2025 | Time 23:21 Hrs(IST)
International

اسرائیل نے آئرلینڈ، ناروے سے اپنے سفیروں کو فوری واپسی کا حکم دیا

اسرائیل نے آئرلینڈ، ناروے سے اپنے سفیروں کو فوری واپسی کا حکم دیا

یروشلم، 22 مئی (یو این آئی) آئرلینڈ اور ناروے کی طرف سے فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے کے فیصلے کے بعد اسرائیل نے بدھ کے روز اپنے سفیروں کو 'فوری طور پر وطن واپسی' کا حکم دیا وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ میں آج ایک واضح پیغام دے رہا ہوں کہ جو بھی اسرائیل کی خودمختاری کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس کی سلامتی میں مداخلت کرتا ہے اس کے خلاف اسرائیل سخت کارروائی کرے گا۔
مسٹر کاٹز نے کہا"آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرکے حماس اور ایران کو انعام دینے کا انتخاب کیا ہے،" اس کے ساتھ ساتھ دنیا کو یہ پیغام بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ دہشت گردی منافع بخش ہے، وہیں اس دہشت گرد تنظیم حماس نے دنیا میں سب سے زیادہ یہودیوں کا قتل عام اور سب سے زیادہ جنسی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ "اسرائیل خاموش نہیں رہے گا۔ اسے اور بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر اسپین فلسطین کو تسلیم کرنے کے اپنے ارادے پر قائم رہا تو اس کے خلاف بھی ایسے ہی اقدامات کیے جائیں گے۔"
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بنے گا: نریندر مودی

ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بنے گا: نریندر مودی

سیتامڑھی، 8 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سیتامڑھی کی سرزمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ رام للا کے حق میں آیا تھا اور انہی کی کرپا سے بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بنے گا وزیر اعظم نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں ماں سیتا کی جنم بھومی پر آیا ہوں انہوں نے کہا کہ پچھلی بار 8 نومبر 2019 کو انہیں سیتا ماتا کی دھرتی پر آنے کا موقع ملا تھا اور اگلے ہی دن صبح پنجاب میں کرتارپور صاحب کوریڈور کے افتتاح کے لیے جانا تھا۔

...مزید دیکھیں
پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم پر حملہ، کہا: ”ووٹ کا حق خطرے میں، ووٹروں کو دی جا رہی ہے رشوت“

پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم پر حملہ، کہا: ”ووٹ کا حق خطرے میں، ووٹروں کو دی جا رہی ہے رشوت“

کٹیہار، 08 نومبر (یواین آئی) کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سنیچر کو کٹیہار میں انتخابی جلسے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں وہی حق خطرے میں ہے  جس کے لئے مہاتما گاندھی نے آزادی سے پہلے جدوجہد کی تھی، یعنی عوام کے ووٹ کا حق کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے ان کا ووٹ کا حق چھیننا چاہتے ہیں  انہوں نے کہا کہ ”پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی نے آئین کی چوری کرنے کی کوشش کی اور اب وہ آپ کے ووٹ کے حق کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وارانسی کی ترقی کی رفتار اور توانائی کو برقرار رکھنا ضروری :وزیر اعظم نریندر مودی

وارانسی کی ترقی کی رفتار اور توانائی کو برقرار رکھنا ضروری :وزیر اعظم نریندر مودی

وارانسی، 8 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وارانسی کی ترقی کی رفتار اور توانائی کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ اس شہر کی شان و شوکت اور خوشحالی تیزی سے بڑھتی رہے پی ایم مودی نے اپنے ویژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والا ہر شخص بابا وشوناتھ کی اس مقدس نگری میں ایک خاص توانائی، جوش اور مسرت کا تجربہ کرے مسٹر مودی نے اس موقع پر موجود طلبہ سے ملاقات کا ذکر بھی کی ۔

...مزید دیکھیں
بہار کو مجرموں کی نہیں، ترقی کی حکومت کی ضرورت: یوگی

بہار کو مجرموں کی نہیں، ترقی کی حکومت کی ضرورت: یوگی

مشرقی چمپارن، 8 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار پرچارک اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ بہار کے لوگوں کو مجرم نہیں بلکہ ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ترقی کی ہوائیں لائے اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت اس کے لیے موزوں ہے این ڈی اے امیدوار پرمود کمار کی حمایت میں موتیہاری میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار نے پہلے ہی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں یہ اشارہ دے دیا ہے کہ اسے اب لالٹین کی مدھم روشنی کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ایک ایسا بہار چاہئے جو این ڈی اے کی ایل ای ڈی روشنی میں چمکتا ہو۔

...مزید دیکھیں
پاکستان۔افغانستان مذاکرات بے نتیجہ ختم، خواجہ آصف نے مذاکراتی عمل رکنے کی تصدیق کر دی

پاکستان۔افغانستان مذاکرات بے نتیجہ ختم، خواجہ آصف نے مذاکراتی عمل رکنے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد، 8 نومبر (یو این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی اور روک تھام کے طریقہ کار پر اختلافات کے باعث مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ مذاکرات ’غیر معینہ مدت کے مرحلے‘ میں داخل ہو چکے ہیں ڈان کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ افغان وفد استنبول میں کسی تحریری معاہدے پر دستخط کے لیے تیار نہیں تھا ایک سینئر سیکیورٹی ذریعے نے تصدیق کی کہ بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی ہے، استنبول میں مذاکرات بند گلی میں پہنچ چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم سے 19 دسمبر تک منعقد ہوگا

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم سے 19 دسمبر تک منعقد ہوگا

نئی دہلی، 8 نومبر (یو این آئی) پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم دسمبر سے شروع ہو کر 19 دسمبر تک جاری رہے گا پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پر یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے یکم سے 19 دسمبر تک پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بلانے کی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے مسٹر کرن رجیجو نے امید ظاہر کی کہ یہ سیشن تعمیری اور بامعنی ہوگا، جمہوریت کو مضبوط کرکے عوام کی توقعات کو پورا کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
پی ڈی پی نے بی جے پی کی مدد سے جموں و کشمیر کے خصوصی درجے پر وار کیا: عمر عبداللہ

پی ڈی پی نے بی جے پی کی مدد سے جموں و کشمیر کے خصوصی درجے پر وار کیا: عمر عبداللہ

سری نگر،8 نومبر(یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاست کے خصوصی درجے پر حملہ 2019 میں نہیں بلکہ 2015 میں اس وقت شروع ہوا جب پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت تشکیل دی بڈگام میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا،’بی جے پی نے جموں و کشمیر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

...مزید دیکھیں

۔۔۔ ۔۔۔۔

08 Nov 2025 | 11:10 PM

وزیر اعظم نے قانونی امداد کے ایک اور اہم پہلو کی طرف توجہ دلائی جس پر وہ اکثر زور دیتے ہیں: انصاف ایسی زبان میں فراہم کیا جانا چاہیے جو فراہم کنندہ کو سمجھ میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس اصول کو قانون سازی کے وقت مدنظر رکھنا چاہیے۔ جب لوگ اپنی زبان میں قانون کو سمجھتے ہیں تو اس سے بہتر تعمیل ہوتی ہے اور قانونی چارہ جوئی میں کمی آتی ہے۔ انہوں نے فیصلوں اور قانونی دستاویزات کو مقامی زبانوں میں دستیاب کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مسٹر مودی نے سپریم کورٹ کی اس پہل کی تعریف کی جس کے تحت 80,000 سے زیادہ فیصلوں کا 18 ہندستانی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے پورا اعتماد ظاہر کیا کہ یہ سلسلہ ہائی کورٹ.

حمیدہ بانو تقسیم ہند سے پہلے کے دور کی معتدل کامیاب گلوکارہ تھیں

حمیدہ بانو تقسیم ہند سے پہلے کے دور کی معتدل کامیاب گلوکارہ تھیں

08 Nov 2025 | 7:29 PM

ممبئی، 8 نومبر (یو این آئی) حمیدہ بانو پلے بیک سنگنگ کی مسابقتی دنیا کا وہ ستارہ ہیں جسے آجفراموش کردیا گیا ہے۔ آج کے دور میں وہ لوگوں کے ذہنوں سے بھی اوجھل ہوچکی ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ انہوں نے آخری بار میوزک کمپوزر رابن چٹرجی کے لیے فلم 'مجبوری' (1954) کے لیے گانا گایا تھا۔ انہوں 1930 سے 1960 کی دہائی تک ہندوستانی اور پاکستانی فلموں میں غزلیں گائیں۔.

رائے پور میں 250 سے زائد خاندانوں نے اپنے اصل مذہب میں واپسی کی

08 Nov 2025 | 10:40 PM

رائے پور، 08 نومبر (یو این آئی) – چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کے دہی ہانڈی میدان میں ہفتے کے روز ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں 250 سے زائد خاندانوں نے اپنے اصل مذہب میں واپسی کی۔ یہ پروگرام جگدگورو رامانند آچاریا سوامی نرندرا آچاریا جی کی موجودگی میں منعقد ہوا۔بی جے پی رہنما پربل پرتاپ سنگھ جودیو اور سچچیدانند اوپاسنے نے بھی شرکت کی۔ مسٹر پرتاپ نے واپس آنے والے خاندانوں کے پاؤں دھو کر ان کا استقبال کیا۔ گھر واپسی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے دھوکہ دے کر مذہب تبدیل کرایا گیا تھا، لیکن بعد میں وہ غیر مطمئن ہو گئے اور اپنے اصل مذہب کی طرف لوٹ آئے۔.