InternationalPosted at: Oct 2 2024 7:04PM اسرائیل کے تازہ فضائِی حملوں میں 55 افراد جان بحق
بیروت، 2 اکتوبر (یو این آئی) گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر کیے گئے فضائی حملوں میں 55 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 156 افراد زخمی ہوئے۔
لبنان کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں اسرائیل کی جانب سے ملک پر جاری فضائی حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 55 اور زخمیوں کی تعداد 156 ہو گئی۔
8 اکتوبر 2023 سے حزب اللہ کے ساتھ کنٹرول جھڑپیں جاری رکھنے والی اسرائیلی فوج نے نے 23 ستمبر کو لبنان کے جنوبی شہروں کے ساتھ ساتھ بقاء بعل بیک کے علاقوں پر سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔