InternationalPosted at: Dec 10 2023 10:20AM اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ
غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی / اسپوتنک) غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل نے ہفتے کے روز اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی دی ایف) کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی دی ایف نے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا، جن میں سے ایک 7 اکتوبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسااور چار جنوبی غزہ پٹی میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔
حماس نے 7 اکتوبر کو غزہ پٹی سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے اور سرحد پار جنگجو بھیجے جنہوں نے سیکڑوں کو ہلاک اور اغوا کیا۔ اسرائیل نے اسی دن جوابی حملے شروع کیے اور غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، جس کے بعد 27 اکتوبر کو زمینی کارروائی کی گئی۔
دونوں فریقوں نے کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے بدلے ایک ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا، جو یکم دسمبر کو ختم ہوئی۔ اس تنازع میں اسرائیل میں 1,200 اور غزہ پٹی میں 17,700 افراد مارے جا چکے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔