InternationalPosted at: Jun 20 2024 1:22PM اسرائیلی فوج کے حملے میں 10 فلسطینی سیکیورٹی اہلکاروں کی موت
غزہ، 20 جون (یو این آئی) جنوبی غزہ پٹی کے رفح شہر پر اسرائیلی حملے میں دس فلسطینی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے رفح کے مشرق میں تجارتی ٹرکوں پر رکھے سامان کی حفاظت کررہے اہلکاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 10 فلسطینی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو بدھ کے روز یورپی غزہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
فلسطینی سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی افسران نے پیشگی رابطہ کاری کے بعد مغربی کنارے سے تجارتی سامان کو جنگ زدہ جنوبی محصور علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دو دنوں میں اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے، کیونکہ پیر کی شب تجارتی اشیاء کے لئے حفاظتی اہلکاروں کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں نو افراد ہلاک ہو ئے تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔