Saturday, May 16 2026 | Time 14:09 Hrs(IST)
International

اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کردیا

اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کردیا

میڈرڈ، 14 اپریل (یو این آئی) اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا ہے وزیر اعظم جارجیا میلونی نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں اٹلی کے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اطالوی خبر رساں ایجنسی انسا کے مطابق، ویرونا میں ایک تقریب کے موقع پرذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت میں میلونی نے کہا ہے کہ "موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہماری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔" مذکورہ معاہدہ فوجی سازوسامان اور ٹیکنالوجی کی تحقیق کے شعبوں میں تعاون پر محیط ہے۔ معطلی کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطالوی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اندرون ملک شدید تنقید کا سامنا ہے۔ یہ تنقید خاص طور پر غزہ میں جاری جنگ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر پر مرکوز ہے۔
گزشتہ ہفتے، اٹلی نے لبنانی سرحد پر اسرائیلی افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کی امن فوج'یونیفل' کی ایک گاڑی پر فائرنگ اور اسے تباہ کرنے کے واقعے پر اسرائیلی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا تھا۔ حملے کا نشانہ بننے والی یونٹ میں اطالوی اہلکار بھی شامل تھے۔ جنوری کے آخر میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں روم نے، مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے کے دوران دو اطالوی فوجی پولیس اہلکاروں کو بندوق کی نوک پر دھمکانے کی وجہ سے بھی، اسرائیلی سفیر کو طلب کیا تھا۔ اٹلی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتی گاڑی میں سفر کرنے والے ان افسران کو ایک مسلح اسرائیلی کہ جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ایک غیر قانونی آباد کار تھانے گھٹنوں کے بل بیٹھنے پر مجبور کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

ہوشیارپور :بورویل سے چار سالہ بچے کو نو گھنٹے بعد بحفاظت نکالا گیا

ہوشیارپور، 16 مئی (یو این آئی) پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں دسوہا روڈ پر واقع بھیخووال کے قریب گاؤں چک سمانہ میں ایک چار سالہ بچہ جمعہ کی شام اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے ایک کھلے بورویل میں گر گیا تھا، جسے ہفتہ کی صبح تقریباً نو گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

ابو ظہبی، 15 مئی (یو این آئی) چار یورپی ممالک کے دورے سے قبل جمعہ کے روز مختصر دورے پر یہاں پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا مسٹر مودی کا بعد ازاں روایتی خیر مقدم کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

16 May 2026 | 1:20 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ متحدہ عرب امارات کے ایک انتہائی اہم دورے کے بعد اس یورپی ملک آمد کا مقصد ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .

حکومت آندھی طوفان کے متاثرین کی مدد کرے: مایاوتی

16 May 2026 | 1:51 PM

لکھنؤ، 16 مئی (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے اترپردیش میں حالیہ شدید طوفان سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے ریاستی حکومت سے فراخدلی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، نیز انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے پر بھی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔.