Wednesday, Jun 25 2025 | Time 09:32 Hrs(IST)
International

پاکستان میں ہندوستان کی فوجی کارروائی دہشت گردانہ حملے کے خلاف تھی: وزیر خارجہ

پاکستان میں ہندوستان کی فوجی کارروائی دہشت گردانہ حملے کے خلاف تھی: وزیر خارجہ

کوپن ہیگن، 23 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کے روز مغربی ممالک پر واضح کیا کہ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کشمیر کے مسئلہ پر نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کی ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے ڈنمارک کے اخبار پولیٹیکن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ’’یہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ نہیں تھا بلکہ 22 اپریل کو پہلگام میں پاکستانی دہشت گردوں کے ہاتھوں 26 افراد کے بہیمانہ قتل پر ہندوستان کا ردعمل تھا۔‘‘
گزشتہ چند دہائیوں سے مغربی ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی حمایت پر انہوں نے کہا کہ پاکستان 1947 سے کشمیر میں ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے لیکن جمہوریت کا حامی یورپ خطے میں فوجی آمروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔
مغربی ممالک پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی مانند کسی نے پاکستان کی فوجی حکمرانی کی حمایت نہیں کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا اور یورپ کے بارے میں میرا نقطہ نظر میرے اپنے تجربات پر مبنی ہے، آپ سرحدوں کی سالمیت کی بات کرتے ہیں، ہم اپنی سرحدوں کی سالمیت سے کیوں نہیں شروع کرتے ہیں۔ یہیں سے میری دنیا شروع ہوتی ہے، لیکن ہمیں ہمیشہ کہا گیا ہے کہ اسے ہمیں خود ہی حل کرنا ہوگا۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا

بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا

جے پور 25 جون (یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نےایمرجنسی کے دوران جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں، 25 جون (یو این آئی) منشیات کے خلاف کارروائیوں کو تیز تر کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نارائن گرو کے نظریات پوری انسانیت کے لئے عظیم خزانہ : وزیر اعظم

سری نارائن گرو کے نظریات پوری انسانیت کے لئے عظیم خزانہ : وزیر اعظم

نئی دہلی 24 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہندوستان کے دو عظیم ترین روحانی اور اخلاقی رہنماؤں سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی گفتگو کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے احتراماً مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ پنڈال ملکی تاریخ میں ایک بے مثال لمحے کا مشاہدہ کر رہا ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک تاریخی واقعہ تھا جس نے ہماری تحریک آزادی کو نئی سمت دی، آزادی کے مقاصد اور آزاد ہندوستان کے خواب کو ٹھوس معنی دیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا کیا خیر مقدم

ہندوستان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا کیا خیر مقدم

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ہندوستان نے منگل کو اسرائیل-ایران کے درمیان جنگ بندی کی خبروں اور اس پر عمل درآمد میں امریکہ اور قطر کے رول کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں کئی تنازعات کو حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی تال میل، مالیاتی جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی لازمی: اوم برلا

جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی تال میل، مالیاتی جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی لازمی: اوم برلا

ممبئی، 24 جون (یو این آئی) پارلیمنٹ اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کی تخمینہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی دو روزہ قومی کانفرنس کےاختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، لوک سبھا کے اسپیکر، اوم برلا نے ادارہ جاتی تال میل کو فروغ دینے، مالیاتی جوابدہی کو بڑھانے اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
سی ڈی ایس کو تینوں افواج کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا ملا  اختیار

سی ڈی ایس کو تینوں افواج کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا ملا اختیار

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) حکومت نے تینوں فوجوں کے درمیان تال میل بڑھانے اور جنگ اور مختلف کارروائیوں کے دوران اپنی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے مقصد سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کو تینوں فوجوں کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں سنٹرل زونل کونسل کا کردار اہم ہے: شاہ

ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں سنٹرل زونل کونسل کا کردار اہم ہے: شاہ

لکھنؤ: 24 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کہا کہ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہدف کو حاصل کرنے میں سنٹرل زونل کونسل کی ریاستوں کا اہم رول ہے۔

...مزید دیکھیں
ایران کا میزائل حملوں میں 4 اسرائیلوں کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان

ایران کا میزائل حملوں میں 4 اسرائیلوں کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان

24 Jun 2025 | 7:54 PM

تہران/تل ابیب، 24 جون (یو این آئی) ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کردی، اس سے قبل ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 4 میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے بھی جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین سے خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

25 Jun 2025 | 9:30 AM

جموں، 25 جون (یو این آئی) منشیات کے خلاف کارروائیوں کو تیز تر کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بشولی نے ایک ناکے پر ایک سکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر JK08J – 8217 پر سوار ایک مشکوک شخص کو چیکنگ کے لئے روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 5.