InternationalPosted at: Jun 20 2024 12:36PM جے شنکر سری لنکا کے سرکاری دورے پر کولمبو پہنچے

کولمبو/نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر سری لنکا کے ایک روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو کولمبو پہنچے۔
ڈاکٹر جے شنکر اپنے دورے کے دوران سری لنکا کی قیادت کے ساتھ شراکت داری کے وسیع امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر خارجہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا “نئی مدت کار میں اپنے پہلے دورے پر کولمبو پہنچا ہوں۔ پرتپاک استقبال کے لیے وزیر مملکت تھرکا بالسوریا اور مشرقی صوبے کے گورنر ایس تھونڈامن کا شکریہ۔ قیادت کے ساتھ میٹنگوں کا منتظر ہوں۔ سری لنکا ہماری پڑوسی پہلے اور اوشین پالیسیوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
اس سے قبل ڈاکٹر جے شنکر کی یہاں آمد پر، مسٹر بالسوریا اور مسٹر تھنڈمن نے ان کا استقبال کیا۔ وہ صدر رانیل وکرما سنگھے اور وزیر اعظم دنیش گونا وردنے سے خیر سگالی ملاقات کریں گے۔ وہ اور ان کے ہمراہ وفد وزیر خارجہ علی صابری سے بھی میٹنگ کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئی حکومت کے قیام کے بعد وزیر خارجہ کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی پڑوسی پہلے پالیسی کے تحت ڈاکٹر جے شنکر کا یہ دورہ سری لنکا کے تئیں ہندوستان کی مسلسل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ یہ اس کا قریبی سمندری پڑوسی ہے اور وقت کی کسوٹی پر پورا اترا ہے۔ اس دورے سے مختلف شعبوں میں رابطے کے منصوبوں اور دیگر باہمی مفید تعاون کو تقویت ملے گی۔
یو این آئی۔ این یو۔